دال کا فیشل ! استعمال کے بعد بہترین نتائج دیکھ کر لوگ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

image

مونگ کی دال کچن میں استعمال ہونے والی عام دال ہے جس کو مہینے میں ایک سے دو مرتبہ سب ہی خواتین بناتی ہیں یہ ذائقے دار دال صرف کھانے اور صحت کے لئے ہی مفید نہیں بلکہ ہماری جلد کی خوبصورتی کے لئے بھی بہت اثرانداز ہے۔

جانیں مونگ کی دال میں چھپے بیوٹی کے ایسے کارآمد فوائد جو کرے دھوپ اور سورج کی تپش کی وجہ سے جھلس جانے والی جلد کو دوبارہ چمکدار اور نکھارے رنگ وہ بھی بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے۔

مونگ کی دال کا فیس پیک بنانے کا طریقہ:

ایک کپ مونگ کی چھلکوں والی دال لے لیں اور اس کو دھو کر صاف کرلیں۔

اب اس دال کو بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ میں دو چمچ یا حسبِ ضرورت گلاب کا عرق ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

اب اس میں ملائی ڈال کر مکس کریں۔

اس مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

بعد میں سادے پانی سے دھو لیں۔

روزانہ اس پیسٹ کو لگانے سے نہ صرف آپکا رنگ صاف ہوگا بلکہ کھلے مساموں کی صفائی بھی ہوگی اور ایکنی کے مسائل بھی باآسانی کنٹرول ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Daal Ka Facial Karne Ka Tarika

Daal Ka Facial Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Daal Ka Facial Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.