بال بہت زیادہ ٹوٹ رہے ہیں تو کدو لگائیں ۔۔ بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہونے والے سستے اور قدرتی ہیئر موئسچرائزر کون سے ہیں؟

image

اگر آپ اپنے بالوں کو صحت مند، خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لیے سستا طریقہ چاہتے ہیں تو آپ کے اپنے باورچی خانے میں اس مسئلے کا حل موجود ہے۔ قدرتی اجزاء بہترین موئسچرائزر ہیں کیونکہ ان میں وٹامنز اور معدنیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپکے بالوں کیلیئے بہترین ہے کیونکہ وہ خطرناک کیمیکلز سے خالی ہوتے ہیں۔

کدو کا ماسک:

کدو میں وٹامن اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ایک بہترین موئسچرائزر ہے اور اس میں پوٹاشیم بھی شامل ہے، یہ سب سر کی جلد اور بالوں کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

بلینڈر میں 1 کپ کدو، 1 کھانے کا چمچ دہی، ½ چمچ ناریل کا تیل اور ½ چمچ شہد ڈال کر تمام اجزاء کو پیس کر مکسچر بنا لیں، اب اس آمیزے کو گیلے بالوں پر لگائیں اور اسے لگ بھگ 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر شیمپو سے اچھی طرح دھو لیں

شہد اور انڈے کا ماسک:

اگر آپ کے بال خشک ہیں اور ہمیشہ روکھے پھیکے اور مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں تو یہ ماسک آپ کے بالوں کی ہائیڈریشن کا ایک بہترین علاج ہے جو اسے مزید نکھار اور چمک دے گا۔

ایک انڈے میں 1 چمچ شہد، 1 چمچ سیب کا سرکہ ملا کر مکس کر لیں جب تک کہ اچھی طرح یکجا نہ ہو جائے۔ مکسچر کو بالوں پر لگائیں اور 30 سے 40 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر شیمپو سے اچھی طرح دھو لیں۔

اسٹرابیری اور کوکونٹ آئل ہیئر ماسک

اسٹرابیری میں اندرونی اور بیرونی طور پر فائدہ مند غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ ان سرخ بیریوں میں موجود پوٹاشیم، وٹامن سی اور اومیگا 3 کا مواد صحت مند بالوں کی نشونما کرتا ہے۔ ناریل کے تیل کی گہری ہائیڈریٹنگ خصوصیات کی بدولت یہ علاج آپ کے بالوں کو نرم اور ریشمی بناتا ہے۔

فریش اسٹرابیری 6 سے 8 عدد، 1 چمچ ناریل کا تیل اور 1 چمچ شہد ان تینوں اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اس وقت تک پیسیں جب تک کہ مرکب ہموار اور گلابی رنگ کا نہ ہوجائے۔ اب اپنے بالوں کو ہلکے سے گیلے کریں اور مکسچر کو جڑوں سمیت پورے بالوں پر لگائیں۔ تقریباً 10 منٹ کے بعد ماسک کو گرم پانی سے دھو کر ہٹا دیں۔

اچھے نتائج کے لیے ہفتے میں ایک یا دو بار ماسک کا استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید

Diy Moisturising Hair Mask

Diy Moisturising Hair Mask - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Diy Moisturising Hair Mask. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.