میں اپنے روکھے اور بے جان بالوں سے پریشان تھی پھر میں نے بالوں میں انڈہ اور دہی لگانا شروع کردیا، پھر میرے بالوں۔۔۔۔۔جانیں بالوں میں انڈہ اور دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟

image

پہلے میرے بال قدرتی طور پر بہت اچھے چمکدار اور مضبوط تھے مگر میں ان کا خیال نہیں رکھتی تھی اور نہ ہی ان میں آئل لگاتی تھی جس کی وجہ سے رفتہ رفتہ میرے بال خراب ہونے لگ گئے. .

جب بھی میری ملاقات میری نانی سے ہوتی وہ مجھے صرف ایک ہی بات بولتی رہتی تھیں اتنے خوبصورت بال تھے سارے فیشن کے چکر میں خراب کرلئے ، وقت پر ان کی قدر کرلیتی تو آج یوں روکھے سوکھے جھاڑو کے تنکوں جیسے بال نہ لئے گھومتی اب بھی وقت ہے لگا لو ان میں انڈہ دہی کچھ تو سدھر جائیں گےیہ سن کر مجھے اچھا نہیں لگتا تھا اور انڈے کا نام سن کر ذہن میں اس کی بو آنے لگتی تھی جوکہ ناگوار گزرتی تھی۔ .

ایک دن بارش میں نہانے کے بعد جب میں آئی تو بال خشک ہو کر بلکل خراب اور روکھے سے لگ رہے تھے اور جب کنگھی کی تو اتنے بال ٹوٹے کہ مجھے تشویش ہونے لگ گئی کہ کہیں میں گنجی ہی نہ ہوجاؤں۔اس وقت میں کچن میں گئی اور نانی کی بات یاد کرتے ہوئے ان کا بتایا ہواٹوٹکہ آزمانے کا سوچا۔ .

ٹوٹکہ:

• ایک پیالی میں ایک انڈہ توڑا اور اس میں چار چمچ دہی مکس کرکے اپنے بالوں میں اچھی طرح لگالی۔

• اس کو ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیا اور پھر سادے پانی سے سر دھو لیا۔

• اس عمل سے میرے بالوں میں بو ضرور آئی مگر شیمپو نہ کرنے کی وجہ سے وہ آئلی ہوگئے تھے اور کنگھی کرنے سے کچھ چمکدار سے لگ رہے تھے ۔

• اگلے دن میں نے جب بالوں میں شیمپو کیا تو میں نے واضح فرق محسوس کیا کہ میرے بالوں کا روکھا پن کسی حد تک کم ہوگیا اور بال اتنی آسانی سے سیدھے ہوگئے۔

• انڈہ دہی کو پہلی مرتبہ استعمال کرکے ہی میرے بالوں میں بہت فرق پڑا تھا جس کے بعد میں نے اسے ہفتے میں ایک مرتبہ بلاناغہ استعمال کرنا شروع کردیا۔

• ایک مہینے میں ہی مجھے لگا کہ نانی کا یہ نسخہ واقعی کارآمدہے جو میرے روکھے بالوں میں جان ڈال رہا ہے۔

• ہرہفتے تو میں یہ عمل لازمی دہراتی ہوں مگر جب بھی مجھے کسی تقریب میں جانا ہوتا ہے اس سے ایک دن پہلے میں بالوں میں انڈہ دہی لگالیتی ہوں تاکہ اگلے روز جب میں بالوں کو کنگھی کروں تو یہ نرم ملائم اور چمکدار نظرآئیں۔

آپ بھی اس ٹوٹکے کو ایک ماہ استعمال کرکے دیکھیں اگر اپ کو بھی فرق نظرآئے تو اس کااستعمال جاری رکھیں ۔ .

You May Also Like :
مزید

Dry Balo Ko Sahi Karne Ka Tarika

Dry Balo Ko Sahi Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Dry Balo Ko Sahi Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.