چہرے میں موجود ان بالوں کو صاف کریں اس آسان طریقے سے، اب نہ تھریڈنگ کی تکلیف نہ پارلر جانے کی ٹینشن

image
خواتین اکثر و بیشتر اپر لپس اور چہرے کے اضافی بالوں کی وجہ سے کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ انہیں تقریباً ہر ہفتہ ہی پارلر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ پیسے الگ خرچ ہوتے ہیں اور تکلیف الگ ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا گھریلو نسخہ بتانے جا رہے ہیں جو آپ کی زندگی آسان کر دے گا۔ اس نسخہ میں ہر وہ چیز استعمال ہو گی جو آپ کے گھر میں موجود ہوتی ہے۔

یہ پیسٹ بنانے کے لئے آپ کو تین اجزاء درکار ہوں گے۔

اجزاء کی مقدار

ایک چمچ چینی

ایک چمچ بیسن

آدھا چمچ ہلدی

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک باؤل میں پانی لیں اور اسے چولہے پر گرم ہونے رکھ دیں۔

دوسری طرف چینی، ہلدی اور بیسن کو ایک کٹوری میں یکجان کر لیں۔

چولہے پر رکھے پانی میں جب بلبلے بننے لگیں تو اس پانی میں اجزاء والی کٹوری رکھ دیں۔

اجزاء میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کریں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیں تاکہ سب چیزیں اچھے سے ہل ہو جائیں۔

چینی چونکہ دیر سے ہل ہوتی ہے اس لئے اسے اچھے سے ہل کر لیں۔

حسبِ ضرورت اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے رہیں تاکہ پیسٹ بن جائے۔

پیسٹ بن جانے کی صورت میں اسے پانی والے باؤل میں سے دھیان سے نکال لیں اور اسے چہرے پر بالوں والی جگہ پر لگا لیں۔

یہ مکسچر اس وقت چہرے پر لگائیں جب اسے باآسانی چھوا جا سکے، گرم گرم پیسٹ آپ کی جلد کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس پیسٹ کو چہرے پر اس وقت تک لگا رہنے دیں جب تک کہ یہ خشک نہ ہوجائے۔ اس کے بعد اسے ہاتھ سے مسل کر صاف کر دیں۔

ہفتہ میں 2 سے 3 بار اس کا استعمال ضرور کریں۔ اس آپ کے چہرے کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا اور بال بھی آسانی سے صاف ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Face Wax Ka Tarika

Face Wax Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Face Wax Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.