جلدی گورا ہونے کی خاطر آپ نے بیش بہا فارمولا کریمیں استعمال کی ہوں گی۔ ان کے استعمال سے آپ فوری گورے تو ہوگئی ہوں گی لیکن اب آپ کی جلد اور رنگت دونوں خراب ہوگئی ہیں، چہرہ لٹک گیا ہے، داغ دھبے نشانات بڑھ گئے ہیں تو ایک مرتبہ یہ گھریلو نسخہ استعمال کریں اور اپنی کھوئی ہوئی خوبصورتی کو دوبارہ پائیں۔
ترکیب:
٭ کچے دودھ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور مالش کریں اس کے بعد چہرہ دھو لیں تاکہ جو گرد جلد کی اوپری سطح پر پے وہ ختم ہوجائے۔
٭ اس کے بعد کچے دودھ میں لیموں شامل کر کے چہرے کی مالش کریں اور کچھ دیر لگا رہنے دیں سوکھنے پر چہرہ پانی سے دھو لیں۔
٭ ایلوویرا جیل میں عرقِ گلاب ڈال کر چہرہ پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔
اس نسخے کو روزانہ استعمال کریں اور چہرے کو کیمیکل سے پاک بنانے کی کوشش کریں تاکہ مزید چہرے پر کسی کیمیکل کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہ ہو۔