فاؤنڈیشن یا بیس ختم ہوگئی ہے تو اپنی رنگت کے حساب سے گھر میں موجود ان اجزاﺀ سے تیار کریں جو چہرے کو بنائے حسین

image
خواتین اپنے بناؤ سنگھار کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ہر ایک چیز پرفیکٹ میچ کے حساب سے استعمال کریں۔ جہاں تمام چیزیں بلکل ان کے مطابق ہوتی ہیں، وہیں میک اپ کے لئے فاؤنڈیشن کا انتخاب اکثر مشکل ہوجاتا ہے اور بازار میں ہزاروں قسم کے رنگوں کے فاؤنڈیشن دیکھ کر الجھ جاتی ہیں اور پھر پارلر یا سیلون کا راستہ دیکھتی ہیں۔ بیوٹی کارنر آپ کے وقت کو بچانے اور الجھن کو دور کرنے کے لئے لایا ہے گھریلو فاؤنڈیشن جو آپ کی رنگت کے معیار پر بھی اترے گا اور آپ کے حسن کو بھی نکھارے گا۔

فاؤنڈیشن بنانے کے اجزاء:

  • * موائسچرائزر (ایک چمچ)

  • * ہلدی (آدھا چمچ ) 

  • * جائفل کا پاؤڈر (آدھا چمچ )

  • * کوکو پاؤڈر (آدھا چمچ )

  • * کارن اسٹارچ یا کورن فلور (ایک چٹکی)

فاؤنڈیشن بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے ایک پیالی میں کوئی بھی موائسچرائزر جو آپ استعمال کرتے ہیں اس کا ایک چمچ لے لیں اور اس میں ہلدی (آدھاچمچ)،جائفل کا پاؤڈر(آدھا چمچ )، کوکو پاؤڈر (آدھا چمچ )، کارن اسٹارچ یا کورن فلور کم سے کم یا (ایک چٹکی) شامل کرلیں۔

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اور تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد آپ اس مکسچر کو اپنی جلد پر باآسانی فاؤنڈیشن کی طرح ہی لگائیں۔

آپ دیکھیں گے کہ یہ گھریلو فاؤنڈیشن آپ کے میک اپ میں جان ڈال دے گا اور آپ کے حسن میں بھی اضافہ کرے گا۔

آپ چاہیں تو اس مکسچر کو ایک دفعہ بنا کر رکھ لیں ، بہتر ہوگا کہ اتنا بنائیں جتنا فوری ضرورت ہے آپ کی۔ تاکہ تازہ چیزیں آپ کی جلد کی شادابی میں موثر کردار ادا کریں۔

You May Also Like :
مزید

Foundation Banane Ka Tarika

Foundation Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Foundation Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.