بال روکھے اور خراب ہوگئے ہیں تو کیمیکل والا کنڈیشنر چھوڑیں اور گھریلو اجزاء سے خود تیار کریں اور بالوں کو بنائیں سلکی مضبوط لمبا اور گھنا چند دنوں میں

image

شیمپو کے بعد کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں تو کیمیکل سے پاک کنڈیشنرز کا استعمال کریں تاکہ بالوں کو وقتی فائدے سے بچا کر مکمل مستقل فائدہ پہنچایا جاسکے اور بالوں کو قدرتی طور پر مضبوط بنایا جائے۔

جانیں کیسے گھر میں ہی آپ بالکل کیمیکل سے پاک کنڈیشنر تیار کرسکتی ہیں۔

ٹپس:

٭ ایک کپ سادہ قہوہ بنا کر اس کو ہلکا ٹھنڈا کرلیں۔

٭ پھر اس میں ایک انڈہ ملائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔

٭ اس کے بعد تین چمچ پتوں والی سوکھی مہندی ڈالیں اور چار چمچ دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

٭ دو چمچ سرسوں کا تیل یا کوئی بھی تیل اس کے علاوہ دو وٹامن ای کے کیپسول شامل کرلیں۔

٭ ان تمام چیزوں کو ایک ایک کر کے شامل کریں تاکہ اچھی طرح ہر چیز کو مکس کیا جاسکے۔

٭ یہاں آپ کا گھریلو کنڈیشنر تیار ہوگیا ہے، لہٰذا اب آپ اس کو اپنے بالوں میں اچھی طرح جڑوں تک پھیلا کر لگائیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔

یہ کنڈیشنر نہ صرف روکھے بالوں میں جان ڈالے گا بلکہ بالوں کی نشوونما بھی کرے گا، نئے سرے سے سر پر بال اگانے کا بہترین کنڈیشنر ہے یہ۔ بس اس کا ہفتے میں دو مرتبہ استعمال آپ کو بہتر نتائج دے سکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Hair Conditioner Banane Ka Tarika

Hair Conditioner Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hair Conditioner Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.