بالوں کو رنگتے وقت کنِ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ جانیئے کہیں آپ کو بھی کوئی بڑا نقصان نہ اُٹھانا پڑ جائے

image

بالوں کو رنگنا آج کل فیشن میں ہے چاہے آپ کے بال سفید ہوں یا نہ ہوں مرد ہوں یا خواتین سب کو ہی الگ الگ رنگ کرنے کا شوق ہے اور کچھ لوگ سفید بالوں کو چُپانے کے لئے بھی بالوں میں رنگ کرتے ہیں۔

لیکن وجہ کوئی بھی ہو بالوں کو کلر کرتے وقت چند باتوں کا خیال رکھنا بےحد ضروری ہے ورنہ آپ کو نقصان بھی اُٹھانا پڑ سکتا ہے، وہ کون سی باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا بےحد ضروری ہے آیئے آج ہم آپ کو یہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

بالوں کو رنگتے وقت کنِ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

ہیئر کلرنگ ایک نازک مرحلہ ہے جس کے لیے اس کے بارے میں علم اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ بالوں کو رنگتے وقت ذیل میں بتائی ہوئی چند باتوں خیال رکھا جائے۔

• ہیئر سیلون میں نہ جانا

گھر پر کئی لوگ خود بالوں کو رنگ لیتے ہیں مگر انہیں چاہیے کہ وہ ماہرین کی رہنمائی میں بالوں کو رنگ کروائیں اور ان کے بتائے ہوئے رنگ کا انتخاب کریں ورنہ اپنی مرضی سے کسی بھی کمپنی اور کسی بھی رنگ کو بالوں میں کرنے سے آپ کے بال خراب ہو سکتے ہیں۔

• بلاضرورت رنگ نہ کریں

اکثر لوگ بے وجہ ہی بار بار بالوں کو رنگ تبدیل کرواتے رہتے ہیں اور اگر گہرا رنگ ہوا ہو تو اسے اُتروانے اور ہلکا رنگ کروانے کے لئے بہت زیادہ کیمیکل والے پراڈکٹس کا استعمال کرنا پڑتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ اگر رنگ اُتر گیا ہے سفید بال نظر آ رہے ہیں تو ہی بالوں کو دوبارہ رنگ کریں۔

• رنگ کے اوپر دوسرا رنگ نہ لگائیں

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ نے جو رنگ کروایا ہے وہ ویسا نہیں آیا جیسا آپ چاہتے ہیں تو اس پر مزید کوئی دوسرا رنگ نہ کروائیں بلکہ 1 سے 2 مرتبہ شیمپو کرنے کے بعد وہ رنگ آ جائے گا تو بہتر ہے کہ انتظار کریں مختصر عرصے میں نتائج بہتر ہوں گے۔

You May Also Like :
مزید

Hair Dyeing Tips

Hair Dyeing Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hair Dyeing Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.