آپ کی کہنی اور گھٹنے بھی کالے ہوگئے ہیں تو فوراً یہ نسخہ استعمال کریں اور چند ہی دن میں بنائیں ان کو خوبصورت

image

لڑکیوں کے چہروں پر اتنی چمک، جلد اتنی گلوئنگ، ہاتھ اتنے صاف ہوتے ہیں۔ لیکن اگر ایک نظر ان کی کہنیوں اور انگلیوں کے پوروں ، پیروں کی سائیڈوں پر پڑ جائے تو انسان دیکھ کر حیران ہو جاتا ہے کہ چہرہ اتنا چمکتا ہوا مگر یہ حصے اتنے کالے اور جلد اتنی خرب کیسے ہوگئی؟

اس جلد کو آپ بھی چھپاتی رہتی ہیں تو جانیئے ہماری ویب وومن کارنر میں اس سے بچنے کے ایسے طریقے جو نہ صرف آپ کی کہنیوں اور گھٹنوں کو صاف کریں گے ، ساتھ ہی جلد کے ڈیڈ سیلز کو ختم کرنے میں بھی مدد دیں گے۔

ٹپس:

٭ دو چمچ ہلدی کو سرکے میں مکس کریں اور ایک لیپ تیار کرلیں۔

٭ اس لیپ کو 5 سے 10 منٹ کے لئے رکھ دیں۔

٭ پھر کہنیوں، گٹھنوں، انگلیوں کے پوروں اور پاؤں کی سائیڈوں میں لگائیں اور 15 منٹ تک خُشک ہونے دیں۔

* اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔

٭ پھر دو چمچ گلیسرین میں چار چمچ آلو کا رس مکس کریں اور ان تمام حصوں میں لگالیں، جہاں ایسے میل جمی ہوئی ہے۔

٭ پھر گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔

اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں اور کہنیوں کی خوبصورتی کو بڑھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Hathon Ki Koni Saaf Karne Ka Tarika

Hathon Ki Koni Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Hathon Ki Koni Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.