بال سیدھے کرنے ہیں پر کیراٹن کرانے کے پیسے نہیں؟ جانیں قدرتی اجزاء سے کیراٹن ٹریٹمنٹ گھر میں خود کرنے کا سستا اور آسان طریقہ

image

کیراٹن ہے کیا؟ دراصل کیراٹین ایک پروٹین ہے جو آپ کے بالوں میں پروٹین کی صحیح مقدار فراہم کرتا ہے جس سے بال لمبے، گھنے، چمکدار اور حسین نظر آتے ہیں۔

مگر کیراٹن ٹریٹمنٹ کے لئے اب آپ کو سیلون جانے اور کیمیکل زدہ پراڈکٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔

بیوٹی کارنر آپ کے لئے لایا گھریلو ٹریٹمنٹ جس کو استعمال کرنے سے آپ کے بالوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا اور نہ ہی پیسے خرچ ہوں گے۔

اجزاء:

دو انڈے

ایک کیلا

دو چمچ دہی

دو چمچ ناریل کا تیل

ایک چمچ شہد

ڈیڑھ چمچ معدہ

ان تمام اجزاء کو گرینڈر میں پیس لیں اور ایک محلول تیار کرلیں۔

لگانے کا طریقہ:

* سب سے پہلے بالوں کو دھو لیں ،ہلکے خشک کرلیں، اور موٹے سلاخ کے کنگھے سے کنگھی پھیر لیں۔

* اب بالوں کو لٹوں کی صورت میں الگ الگ کرلیں اور ہر لٹ پر الگ الگ یہ محلول لگائیں۔

* اب بالوں کو تقریباً ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔

* ایک گھنٹے بعد بالوں کو کسی بھی اچھے شیمپو سے دھو لیں مگر کنڈیشنر کا استعمال نہ کریں۔

* اس کے بعد اچھی طرح بالوں میں کنگھی کریں۔

* جاس عمل کو ہفتے میں ایک بار اور مہینے مں چار یا تین مرتبہ کرنے سے آپ کے بال قدرتی طور پر سیدھے اور خوبصورت ہوجائیں گے۔

سیلون کے مقابلے وقت درکار ہوگا مگر بغیر کسی نقصان کے اس محلول سے آپ اپنے بالوں میں کیراٹن ٹریٹمنٹ کرسکتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Homemade Keratin Treatment For Hair

Homemade Keratin Treatment For Hair - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Keratin Treatment For Hair. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.