پھٹی ہوئی ایڑھیاں صرف لیموں سے نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ جانیں

image

سردی میں ایڑھیوں کے پھٹنے کی تکلیف زیادہ ہوتی ہے کیونکہ خشک موسم کی وجہ سے ایڑھیوں کی جلد بہت زیادہ سخت ہوتی ہے اور جب آپ کمبل یا کوئی اونی چادر اوڑھتے ہیں تو یہ پھٹی جلد اس میں چپک جاتی ہے اور بعض دفعہ یہ زیادہ تکلیف دہ ہوجاتی ہے کیونکہ نہ ہم چل سکتے ہیں اور نہ کہیں جاسکتے ایسا لگتا ہے جیسے کانٹے چھب رہے ہوں اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو اس سردی صرف اور صرف 10 منٹ میں یہ مسئلہ با آسانی حل ہوگا۔

ٹپ:

٭ ایک ٹپ میں پانی لیں۔

٭ اس کو جوش دیں جیسے ہی پانی میں ابال آجائے آپ اس میں لیموں کا رس ایک سے دو چمچ شامل کرلیں۔

٭ اور نیم گرم ہونے پر اس میں پاؤں ڈبو کر 10 منٹ کے لئے بیٹھ جائیں۔

٭ پھر پاؤں کو سادے پانی سے دھو کر ٹشو کی مدد سے صاف کرلیں۔

٭ اب تھوڑی سی ویسلین ایڑھیوں میں لگائیں اور جرابیں پہن لیں۔

٭ اس طریقے سے آپ کی ایڑھیوں کی پھٹی ہوئی جلد بھی صحیح ہو جائے گی اور سخت جلد بھی نرم و ملائم رہے گی۔

٭ اس ٹپ میں چونکہ لیموں شامل ہے اور گرم پانی بھی۔ یہ دونوں چیزیں مل کر جلد کو موائسچرائز کرتی ہیں اور نمی پیدا ہونے کی وجہ سے سٹرک ایسڈ کی خصوصیات مذید بڑھ جاتی ہیں یوں پھٹٰ ہوئی جلد کے ڈیڈ سیلز بھی ختم ہوجاتے ہیں اور یوں پاوں کے نیچے خون کی گردش بھی بڑھ جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Phati Arion Ko Sahi Karne Ka Tarika

Phati Arion Ko Sahi Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Phati Arion Ko Sahi Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.