وکس بام کو بتائے گئے ان طریقوں سے لگائیں اور ان ٹپس سے فائدہ اٹھائیں، جاننے کے بعد آپ بھی یہ کام ضرور کریں گی

image
نزلہ زکام اور سینے کی خراش میں ہر کوئی بام لگاتا ہے اس لئے بام یا مرہم ہم سب کے گھروں میں پائی جانے والی سب سے عام دوائی ہے۔ جس کو بچے اور بڑے تمام افراد آنکھ بند کر کے استعمال کرتے ہیں۔

لیکن ماہرین نے اب اس کے استعمال کے چند اور حیرت انگیز فائدے بتا دیے۔ جن کو جان کر آپ حیرت کریں گے۔۔۔۔

1: مچھروں یا حشرات کا کاٹنا

آپ کو مچھر اور دیگر حشرات کبھی کبھی ضرور کاٹتے ہوں گے اور آپ کی جلد بعض اوقات سوجن کا بھی شکار ہوتی ہوگی۔ لیکن گھبرائیں نہیں! بام کی تیز خوشبو اور جلن مچھروں کو نہیں پسند اس سے وہ کتراتے ہیں۔ لہٰذا آپ اپنی جلد پر لگائیں صرف بام اور پائیں مچھروں سے آرام۔

2: فنگل انفیکشن

فنگل انفیکشن کی وجہ سے آپ کے ناخن اگر پیلے ہونے لگے ہیں یا پیلے ہوچکے ہیں تو آپ روزانہ رات کو اپنے ناخنوں کے اطراف بام لگا کر سوجائیں۔ لیکن اس عمل سے آپ کو چند دنوں بعد فائدہ پہنچے گا۔

3: پھٹی ایڑھیاں

پھٹی ایڑھیوں کی شکایت میں رات کو بام لگانے کے بعد موزے پہن کر سوجائیں۔ روزانہ کا استعمال آپ کی ایڑھیاں ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

4: جسم پر جھریاں

اگر آپ کو کسی کھچاؤ یا تناؤ کے باعث جسم کے کسی حصے پر وقت سے قبل جھریاں پڑ گئی ہیں تو آپ ان حصوں پر بھی بام لگائیں۔۔۔ بام میں موجود ٹھنڈک والے اجزاء آپ کی جھریوں کے خاتمے میں مفید ہوں گے۔۔۔

نوٹ: بام بہت زیادہ نہ لگائیں کہ جلن شدت اختیار کرے گی۔ تھوڑی مقدار میں بام لگائیں تاکہ فائدہ حاصل کرسکیں۔۔

You May Also Like :
مزید

Vicks Ke Fawaid

Vicks Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Vicks Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.