بچے کی صحت کے لیے بہترین خوراک جو بنائے انھیں صحت مند

image
بچوں کی اچھی صحت کے لیے انہیں صحت بخش غذا دینا نہایت ضروری ہے تاکہ انکی نشوونما بہتر ہوسکے اور وہ ایک صحت مند زندگی بسر کرسکیں۔آج کل کئی مصنوعی غذائیں موجود ہیں جو ہم اپنے بچوں کی ڈائٹ کا حصہ بنا رہے ہیں۔ لیکن ہم یہ نہیں سوچتے کہ آیا جو غذائیں ہم انکو کھِلا رہے ہیں وہ انکی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر بھی رہی ہیں یا نہیں۔

ساگودانہ بچوں کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس میں کیلشیئم ،فائبر ،آئرن فولک ایسڈ اوروٹامن بی کی مقدار پایا جاتا ہے اگر اسے آپ بچوں کی غذا کا حصہ بنائیں تو یقیناً بچوں کی صحت اچھی ہوگی۔

ساگودانہ کن کن طریقوں سے آپ کے بچے کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے درج ذیل ہے۔

ساگودانہ بنائے بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط

اس میں موجود کیلشیئم ،فائبر اور آئرن ہڈیوں کی صحت اور لچک کو بہتر بناتا ہے۔

پٹھوں کی مضبوطی

اس سے حاصل ہونے والا صحت بخش پروٹین پٹھوں کی مضبوطی کے کام آتا ہے۔

بچے کی نشوونما

اس میں موجود فولک ایسڈ اور وٹامن بی کمپلیکس بچے کی مناسب نشوونما کرتا ہے۔

ساگودانہ کسی بھی سپلیمنٹ سے زیادہ آپکے بچے کو غذائیت فراہم کر کے آپ کے بچے کو مزید صحت مند بناتا ہے۔

You May Also Like :
مزید