بیٹیاں پیدا کیوں کیں؟ باپ نے بچیوں کے سامنے ماں کو ایسی سزا دی کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی

image

اولاد کی خواہش ہر شادی شدہ جوڑا رکھتا ہے مگر کچھ لوگ بیٹیوں کی نسبت بیٹوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کی پیدائش پر خوشی مناتے ہیں مگر بیٹی کے آنے پر پریشان ہوتے ہیں کیونکہ یہ ان کے بڑھاپے کا سہارا نہیں بن پاتے۔ مگر جہاں بیٹیوں کی پیدائش پر بیویوں کو طعنے دینا، طلاق دینا اور مارنے کی دھمکیاں دینا پرانے دور کی ایک روایت ہے وہیں اس کو بڑھاوا دینے کے لئے ماڈرن دور میں بھی کسی قسم کی کوئی کمی نہ رہی۔

بھارت میں ایک ایسا دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بیٹیوں کے سامنے پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا کیونکہ اس نے بیٹیاں پیدا کیں، اس وقت بڑی بیٹی کی عمر 15 سال جبکہ چھوٹی کی عمر 11 سال سے بھی کم تھی اور بچیاں ماں کی چیخیں اور آوازیں سن سن کر سکتے میں آگئی تھیں۔

لتیکا اس وقت 15 سال کی تھی جب اس کی ماں کو ظالم باپ نے یوں جلا کر مارا۔ لتیکا نے اسی وقت ٹھان لی تھی کہ اپنی ماں پر ہوئے ظلم کو انصاف ضرور دلوائے گی۔ اس نے کئی مرتبہ اعلیٰ حکمران اور حکومتی عہدیداروں کو خط لکھا ان سے اپیل کی مگر کسی نے توجہ نہ دی پھر ایک دن للیتا نے اپنی انگلی کاٹ کر اس سے بہنے والے خون سے اپنی ماں کو انصاف دلوانے کے لئے ایک خط لکھا۔ خون سے لکھنے کا معاملہ اس قدر آگ کی طرح پھیلا کہ للیتا کی آواز سن لی گئی۔ کورٹ میں مقدمہ بھی درج ہوا اور کیس کی بھرپور کارروائی کی گئی۔

للیتا یہ بتاتے ہوئے رو پڑیں کہ: " ہماری ماں کو اس لیے زندہ جلایا گیا کیونکہ اس نے بیٹیاں پیدا کیں، کاش ہم پیدا ہی نہ ہوئے ہوتے اور نہ ہماری ماں کو یوں سزا ملتی۔ میں نے ماں کا کیس لڑتے وقت یہ نہیں سوچا کہ وہ میرا باپ ہے بلکہ یہ سوچا کہ میری ماں کے ساتھ ظلم کیا گیا ۔۔ ان کی مکمل کہانی جاننے کے لئے دیکھئے بی بی سی اردو کی یہ ویڈیو: "

You May Also Like :
مزید