اب اسکارف پہنیں الگ الگ انداز سے۔۔۔ جانئیے چند نئے طریقے جس سے لگیں آپ ہر بار بالکل الگ

image

فیشن چاہے دوپٹے کے ساتھ ہو یا دوپٹے کے بغیر، اسکارف کا ہو یا حجاب کا، لڑکیاں ہر فیشن کو ضرور اپناتی ہیں کیونکہ زمانے کے حساب سے چلنا بھی ہے اور سب سے الگ نظر بھی آنا ہے۔ آج کل تو حجاب کے بھی اتنے ڈیزائن آگئے ہیں کہ لڑکیاں ہر روز بھی الگ الگ طریقے سے اسکارف پہنیں تو بھی اسٹائل ختم نہیں ہوں گے۔۔۔ آئیے وومن کارنر میں آپ بھی جانیئے اسکارف کے اسٹائلز اور پہننے کے طریقے تاکہ آپ بھی کسی سے کم نہ لگیں۔

٭ اسٹائل 1:

دوپٹے سے بھی اسکارف بنا سکتی ہیں جس کے لئے دوپٹے کو درمیان سے موڑ لیں تاکہ وہ ڈبل ہو جائے، اب اس کو سر پر رکھیں اور ایک حصے کو بلکل ایسے باندھیں جیسے نماز کا دوپٹہ باندھتی ہیں پھر پن لگالیں، اور دوسری طرف سے دوپٹے کو دوبارہ سر کے اوپر لے کر آئیں اور پن لگا لیں، لیجیئے ہوگیا سیٹ آپ کا اسکارف۔

٭ اسٹائل 2:

دوپٹے کو اس طرح موڑ لیں کہ وہ اسکارف کی طرح تکون بن جائے، اس کو پہن لیں اور گردن کے پاس پن لگا لیں، پھر باقی دوپٹے کو آگے کی طرف کریں اور ایک مرتبہ سر کے اوپر لے کر جائیں اس میں پن لگائیں، ایک سے دو مرتبہ موڑیں جیسے تہیں بن جائیں اور تہہ پر اندر سے ایک پن لگائیں، اس کے بعد نیچے بچ جانے والی دوپٹے کو ایک کندھے پر رکھیں اور پن کرلیں، لیجیئے یہ سٹائل بھی بن گیا۔

٭ اسٹائل 3:

دوپٹے کے ایک پلُو کو ایک کندھے پر رکھیں اور پن لگا لیں اس کے بعد دوسری طرف سے دوپٹے کو اٹھائیں اور سر پر بلکل اس طرح باندھیں جیسے نماز کی طرح باندھتی ہیں اب آپ ایک پن کان کی طرف لگا لیں، اس کے بعد بیچ میں موجود کپڑے کی تہیں ہاتھ سے بنائیں اور ان کو ایک پن لگائیں اور گھما کر دوسری طرف کان کے پاس رکھیں اور پن کرلیں، لیجیئے بن گیا آپ کا سٹائل۔۔

آپ بھی اس طرح اسکارف پہنیں اور ہر دن الگ انداز سے اپنی شخصیت کو حسین دکھائیں۔

You May Also Like :
مزید