لونگ کو پیس لیں اور اس میں یہ ملاکر بتائے گئے طریقے سے چہرے پر لگائیں ۔۔۔۔ ایسا فائدہ ہوگا کہ نتائج دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

image

چہرے کی خوبصورتی کے لئے اگر آپ کو کوئی آسان اور گھریلو نسخہ بتا دے تو سمجھیں اس چیز کو لازمی آزما لیں کیونکہ یہ آپ کے لیئے سستا اور مفید نسخہ ثابت ہوتا ہے۔

جی ہاں۔۔۔ آج ہم آپ کو بتارہے ہیں لونگ کا خاص فیس ماسک جس کے ایک نہیں پورے ۳ فوائد ہیں جس کو جان کر آپ آج سے ہی اس کو استعمال تو کرنا شروع کردیں گی۔۔۔

لونگ میں فائبر، وٹامن کے، مینگنیز اور کارب پائے جاتے ہیں جو اس کی افادیت کے لیئے بڑے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

لونگ ماسک بنانے کا طریقہ:

لونگ ماسک بنانے کے لیئے آپ تین سے چار لونگ کو پیس کر پائوڈر بنالیں، اس میں آدھی چمچ ٹھنڈا دودھ اور تھوڑا سا بیسن ڈال کر مکس کرلیں اور ماسک تیار ہوگیا۔

لگائیں کیسے۔۔۔؟

اس ماسک کو چہرہ دھونے کے بعد لگائیں اور ہوا میں بیٹھ جائیں اور مکمل خشک ہونے پر سادے پانی سے دھو لیں اور اگر آپ کے چہرے پر جلن تھوڑی بہت ہو تو برف کا ٹکڑا لے کر مل لیں۔

اس کے فوائد:

اس کو استعمال کرنے سے چہرے کو تین فوائد مل سکتے ہیں:

• ایکنی یا کسی بھی قسم کے دانے کنٹرول میں آجائیں گے۔

• بلیک ہیڈز اور تمام جلد کا میل اس کی تیزی سے نکل جائے گا۔

• جلد کے مردہ خلیات ختم ہونے لگیں گے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Acne Saaf Karne Ka Tarika

Acne Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Acne Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.