آنکھوں کا موتیا ہو یا خون کی کمی ۔۔ جانئے خشک آلو بخارے کے وہ جادوئی فوائد جو صحت کیلیئے مفید اور ذائقے میں عمدہ

image

آلو بخارے کا پھل گرمیوں میں دستیاب ہوتا ہے، جب کہ اسے سارا سال استعمال کرنے کے لیے خشک کر لیا جاتا ہے۔ یہ پھل زیادہ تر سرد علاقوں میں پایا جاتا ہے، اس کے استعمال سے ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے والے ہارمونز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خشک آلو بخارے میں فاسفورس، وٹامن کے، پوٹاشیم، اور میگنیشیم بھی پائے جاتے ہیں جو بہت مفید غذائی اجزاء سمجھے جاتے ہیں۔

خشک آلو بخارے کے استعمال سے کیا ہوتا ہے؟

دل کیلیئے مفید:

خشک آلو بخارا دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتا ہے اور امراض قلب، ہارٹ اٹیک، فالج اورغشی جیسے امراض کا خطرہ کرتا ہے۔ خشک آلوبخارا جسم میں پوٹاشیم کی ضرورت کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آنکھوں کیلیئے فائدہ مند:

وٹامن اے آنکھوں کی بینائی کیلیئے بہت ضروری ہے اور خشک آلو بخارا اسکا بہترین ذریعہ ہے، روزانہ ایک آلو بخارے کا استعمال وٹامن اے کی 3 فیصد مقدار جسم کو فراہم کرتا ہے کیونکہ وٹامن اے کی کمی سے آنکھوں کی خشکی اور موتیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسلیئے اس کا استعمال آنکھوں کے ان مسائل سے آپ کو بچا سکتا ہے۔

آئرن کی کمی کو پورا کرتا ہے:

آئرن کی کمی سے خون میں سرخ خلیات کی کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا کا سبب بنتی ہے، جبکہ آدھا کپ خشک آلو بخارے کا جوس جسم کو تین ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے۔ جن لوگوں میں آئرن اور خون کی کمی ہے ان کے لیئے یہ نہایت فائدہ مند ہے۔

دیگر فوائد:

۔ خشک آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہڈیوں کے بُھربُھرے پن کو ممکنہ طور پر روکتا ہے اور جوڑوں کے درد کے شکار افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے

۔ اسکا استعمال بالوں کوگرنے، اسکی نشونما کرنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے روکتا ہے

۔ اس میں موجود وٹامنز جلد کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں اور ان پر جھریاں نمودار ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Aloo Bukhara Ke Fayde

Aloo Bukhara Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Aloo Bukhara Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.