بچہ اگر آپریشن سے پیدا ہو تو خواتین کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ جانیے کچھ مفید ٹپس

image

آپریشن کے ذریعے ڈلیوری اب ایک عام سی بات بنتی جارہی ہے۔پہلے یہ بات بہت انہونی سمجھی جاتی تھی کہ کسی کے ہاں آپریشن سے ولادت ہوئی چند مخصوص وجوہات کی بناء پرڈاکٹرز آپریشن تجویز کرتے تھے،لیکن آج کل ایسا نہیں ہے،بہرحال اگر ڈلیوری کاعمل آپریشن کے ذریعے ہوتو آپ ان باتوں کاضرور خیال رکھیں۔

1۔۔ بیلٹ کااستعمال

آپریشن کی صورت میں بیلٹ کااستعمال نہیں کیا جاسکتا لیکن ململ کے کپڑے کا بیلٹ باندھا جاسکتا ہے۔جس کی مدد سے لٹکا ہوا پیٹ لفٹ اپ کیا جاسکتا ہے۔اگر ڈاکٹر ڈلیوری سے پہلے ہی آپ کو آپریشن ہونے سے آگاہ کردے تو آپ پہلے ہی سے گھر میں ململ کابیلٹ تیار کروا کر رکھ سکتی ہیں

2۔ قہوہ

ڈلیوری سے آپریشن کے بعد وزن بڑھنے اورپیٹ کے لٹک جانے کے خدشات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ اسی لئے آپریشن کے بعد جب دوسرے دن سے ڈاکٹر آپ کوقہوہ پینے کی اجازت دے تو آپ یہ قہوہ ضرور پیئیں۔اس سے بڑھاہوا وزن بھی کم ہوگا اورباڈی سے ٹاکسن بھی ریموو ہونگے۔ چھوٹی لیمن گراس آدھاچائے کاچمچ،دوسے تین پودینہ کی پتیاں،سوئیٹ بیزل دوپتے،دارچینی ایک چھوٹاٹکڑا،آدھالیموں چھلکے سمیت لے کرتمام اجزاء ڈیڑھ کپ پانی میں اتناپکالیں کہ ایک کپ رہ جائے۔نیم ،بیری یاجوشہد آپ کے پاس آسانی سے دستیاب ہو اس سے میٹھاکرکے ایک کپ صبح اورایک کپ شام پی لیں۔۔

3 ۔ بادی اشیاء سے پرہیز

آپریشن کے بعد آپ بادی اشیاء کاپرہیز کریں۔چاول ،دہی اورتیزمرچ مصالحوں کااستعمال کم ازکم ایک ہفتہ تک نہ کریں۔اگر آپ اپنی صحت اورباڈی شیپ کودوبارہ حاصل کرناچاہتی ہیں تواپنی غذامیں زنک اور میگنیشیم پرمبنی غذائیں جن میں مچھلی،جھینگا،پالک،کدو،چکن،اناج ،پھل ، اور میوہ جات ک ااستعمال ضرورکریں۔ زنک زخموں کوجلد مندمل کرتا ہے اوراینٹی وائرل اثرات مرتب کرتا ہے۔

4 ۔ قبض سے بچیں

عموماً آپریشن سے ڈلیوری ہونے کی صورت میں ڈاکٹرقبض کشاادویات ضرور دیتی ہیں اوراگر پھر بھی چھٹی سے پہلے نارمل انداز سے اسٹول پاس نہ ہوتو اینیما کے ذریعے اسٹول پاس ضرور کرواتی ہیں۔لیکن اگر ڈاکٹر آپ کواسٹول پاس کروائے بغیر چھٹی دے دے تو آپ خود اس بات کومدنظر رکھیں۔اگر ڈلیوری کے بعد زیادہ وقت تک آپ کوقبض رہتاہے تو یہ بچہ دانی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔

5۔ زیادہ دیر بیٹھنے سے گریز کریں

آپریشن کے بعد بلاکسی سبب دیر تک بیٹھنے سے گریز کریں اس عمل سے ٹانکوں میں درداوردیگر تکالیف ہوسکتی ہیں ۔بچہ کوبیٹھ کر ضرور فیڈ کروائیں ۔لیکن دیگر صورتوں میں جوکام آپ کھڑے ہوکر کرسکتی ہیں وہ کرلیں جیسے بچے کے چھوٹے موٹے کام اور اپنا کھانا پکانا وغیرہ۔

6 ۔ ورزش کریں

آپریشن سے ڈلیوری ہونے کایہ مقصد بالکل نہیں ہوتاکہ اب کچھ نہیں کیاجاسکتا ۔آپریشن سے ڈلیوری کے بعد ریکوری میں تھوڑا وقت ضرور لگتاہے اور ہر کسی کی جسمانی کیفیات الگ ہوتی ہیں اسی لئے اپنی طبیعت دیکھتے ہوئے ایک ہفتے بعد آپ تھوڑی چہل قدمی شروع کریں اورآپریشن کے چھ ہفتے بعد آپ ہلکی پھلکی ورزش کرسکتی ہیں۔آپ کی ڈاکٹراورفیزیکل تھیراپسٹ اس سلسلے میں آپکو مفید مشورے فراہم کرسکتے ہیں۔

7۔ روزانہ شاورلیں

آپریشن کے بعد اسٹیچز میں انفیکشن ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ روزانہ گرم پانی سے شاور لیں۔شاور لینے سے پہلے اجوائن اورٹیسو کے پھول کی پوٹلی بناکر گرم پانی میں پہلے ہی ڈال دیں۔اس سے صفائی کے ساتھ ساتھ جسم میں ہونے والادرد بھی دورہوگا۔صفائی کاخاص خیال رکھیں بہت سے لوگوں کایہ خیال غلط ہے کہ آپریشن ہونے کے بعد نہانانہیں چاہئے۔اگر ٹانکوں میں میل کچیل جمع ہوجائے تو انفیکشن کاخطرہ رہتا ہے۔

8۔ اپنی غذا کا خیال رکھیں

آپریشن کے بعد سب سے زیادہ ضروری ہے کہ اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں،طاقتورغذائیں کھائیں اورایسی غذائیں استعمال کریں جو جسم کو انرجی دیں ،ڈرائی فروٹس کا استعمال کریں،یخنی،سوپ وغیرہ لیں،انڈے اور گوشت کا استعمال لازمی کرین۔

You May Also Like :
مزید

Bache Operation Se Paida Ho

Bache Operation Se Paida Ho - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Bache Operation Se Paida Ho. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.