چھاتی میں بھاری پن محسوس ہو یا پھر ۔۔ بریسٹ کینسر کا پتہ خواتین خود گھر پر کیسے کرسکتی ہیں؟ جانیں نشانیاں اور علامات

image

ہم سب جانتے ہیں آج کل عورتوں میں بریسٹ کینسر کتنی تیزی سے پھیل رہا ہے، میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ اگر انسان شروعات میں جان جائے کہ اسے کینسر ہے تو اسکے جینے اور زندہ رہنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ وقت رہتے اسکا علاج آج کے دور میں ممکن ہے۔

بریسٹ کینسر ایسی بیماری ہے جس کی نشانیاں گھر بیٹھے بھی معلوم ہو سکتی ہیں بس خود پہ دھیان دینے کی بات ہے، اگر آپ خود پہ توجہ دیں تو آپکو یہ علامات وقت رہتے خود نظر آجائیں گی۔ طبّی ماہرین کے مطابق یہ نشایاں اور علامات درج ذیل ہیں

پہلی نشانی (چھاتی کا معائنہ)

اگر آپ کو چھاتی کا مرض ہے تو آپ اپنی چھاتی کا اچھی طرح سے معائنہ کریں، آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر جسمانی علامات کی جانچ کریں جیسے کہ اگر آپ کی چھاتی کی جلد کا رنگ نارنجی کے چھلکے کی طرح نظر آئے یا جلد کی سرخ لگے یا جلد پر چوٹ جیسے نشان دِکھیں یہاں تک کہ چھاتی کے سائز میں تبدیلی محسوس ہو تو لازماً ڈاکٹر سے رجوع کریں

دوسری نشانی (محسوس کرنا)

اگر آپ کی چھاتی میں کینسر موجود ہے تو بہت امکانات ہیں کہ آپ اپنی چھاتی میں تبدیلی محسوس کریں جیسے کہ بھاری پن، یا نرمی۔ اور اگر آپ غلطی سے چھاتی کو چھوتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر درد اور حساسیت کا احساس ہوتا ہے، جلن کا احساس ہوتا ہے یا آپ کو یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی چھاتی سوجی ہوئی ہے اور آپ کو تکلیف ہو رہی ہے۔

تیسری نشانی (چھاتی کے گرد معائنہ)

جب آپ چھاتی کے گرد کا مشاہدہ کریں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ وہ یا تو سُکڑ رہے ہیں یا اندر کی طرف مڑ رہے ہیں، یا وہاں سے غیر معمولی مادہ خارج ہو رہا ہے، یا جلد سرخ، خشک، کھردری یا موٹی محسوس ہورہی ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنا معائنہ کروائیں۔

مزید نشانیاں جاننے کیلیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Breast Cancer Ki Alamat

Breast Cancer Ki Alamat - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Breast Cancer Ki Alamat. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.