سی سیکش کے بعد جَلدی کس طرح صحت یاب ہوا جائے؟ جانیں ماہرین کے 5 مفید مشورے

image

بچے کی پیدائش کے لیے آج کل خواتین کا سی سیکشن ہونا عام سی بات ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق سی سیکشن ہونے کے بعد صحت مند ہونے میں کم سے کم 6 ہفتہ کا وقت لگتا ہے، لیکن اگر کوئی پیچیدگی ہوجائے تو صحت یابی میں مزید وقت درکار ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت میں ماں کو کون سی عادات یا کون سے کام کرنے چاہئیں، جس سے وہ جلد صحت یاب ہوجائیں اور اپنے بچے پر درست طریقے سے توجہ دے سکیں؟

مختلف ماہرین اسی حوالے سے چند مفید مشورے دیتے ہیں، آئیے آپ کو ان ہی میں سے چند تجاویز بتاتے ہیں۔

ٹانکوں کا خاص خیال رکھیں

سب سے پہلے مریضہ کو چاہیے کہ وہ اپنے ٹانکے یعنی آپریشن کا خاص خیال رکھے۔ کوئی بھی جسمانی مشقت والا ایسا کام نہ کریں جس سے ٹانکے کھل جانے کا خطرہ ہو۔ اس کے بعد اپنے ٹانکوں کو ہر قسم کی گندگی سے بچا کر رکھیں۔ آپ کے صاف رہنے سے آپ کے بچے پر بھی مثبت اثر مرتب ہوگا۔

جسمانی سرگرمیاں کم کریں

جب تک آپ مکمل صحت یاب نہیں ہو جاتیں، اس وقت تک جسمانی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔ وزن ہرگز نہ اٹھائیں، جتنا ممکن ہو اتنا آرام کریں۔ آپ روزانہ کی بنیاد پر ہلکی پھلکی چہل قدمی کر سکتی ہیں تاہم زیادہ چلنے سے اور خود کو تھکانے سے گریز کریں۔

نیند کا خاص خیال رکھیں

جَلد صحت یاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ نیند کا صحیح طرح سے خیال رکھا جائے، اس سے آپ کی صحت جلد بہتر ہوگی۔ آپ جتنا اپنے جسم کو آرام دیں گی وہ اتنا جلدی ہی نارمل ہوگا۔

کھانے پینے کا خیال رکھیں

ڈیلیوری کے بعد ماں کو چاہیے کہ اپنی خوراک کا خاص طور پر خیال رکھے۔ ایسی غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کریں جو جسم کو طاقت اور قوت فراہم کرے۔ سبزیوں، پھلوں، اور مچھلی کو لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

وقت پر دوا لیں

سی سیکشن کے بعد جلد صحت یاب ہونے کے لیے اپنے کھانے پینے کے معاملات پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ کھانا وقت پر کھائیں تاکہ دوا بھی وقت پر لی جا سکے اور وہ آپ کے جسم پر جلد اپنا اثر دکھائے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

C Session Ke Baad Sehatyab Hone Ka Tarika

C Session Ke Baad Sehatyab Hone Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on C Session Ke Baad Sehatyab Hone Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.