چائنہ نمک کھانے والے ہوجائیں ہوشیار اور جان لیں کہ یہ کن بڑی بیماریوں کا باعث بنتا ہے؟

image
مصالحے دار کھانوں کا ذائقہ سب سے الگ اور لاجواب لگتا ہے ۔ مصالحوں میں ہی شمار ہونے والا ایک عام جز اجینو موتو بھی ہے۔ آپ بھی کھانوں کے ذائقوں کو بڑھانے کے لیے اس کو استعمال کرتی ہوں گی۔ لیکن ذرا یہ بھی جان لیں کہ اس کو زیادہ کھانے سے کہیں آپ کو کوئی نقصان تو نہیں ہو رہا۔ *اجینو موتو دراصل ایک کیمیائی جز امینو ترشہ(Amino Acid) ہے ، جو جسم میں پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیکن اگر جسم میں اس کی مقدار بڑھ جائے تو فالج ہو سکتا ہے۔

* اجینو موتو یعنی مونوسوڈیم گلوکومیٹ دراصل گلوٹومیٹ ایسڈ سے تیار کیا گیا سوڈیم نمک ہے جس کی حد سے بڑھی ہوئی کیمیائی ترکیب انسانی صحت کے لیے درکار ضرورت سے بے حد زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اس کا استعمال صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔

* اجینو موتو کھانے سے سر درد کا ہونا ایک عام بات ہے کیونکہ اس میں ایسے کیمیائی اثرات پائے جاتے ہیں جو ڈپریشن کا شکار کرتے ہیں۔

*حد سے زیادہ تھکن، قے، متلی، پسینے کی زیادتی اور چہرے پر چکناہٹ کا آنا بھی اجینو موتو کھانے کی ایک عام وجہ ہے۔

٭ حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی صحت کے لئیے یہ نمک انتہائی خطرناک ہے۔

* اگر اسے مسلسل کھایا جائے تو اس سے ہائی بلڈ پریشر بھی ہوجاتا ہے۔

٭ یہ ہارمونز میں عدم توازن کی وجہ بھی بنتا ہے ۔

* مختلف قسم کی الرجی، دمہ، لعاب بننے میں کمی جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

*غذائی ماہرین کے مطابق یہ اس حد تک مضرِ صحت ہے کہ اس کے استعمال سے انسان کو سینے کے درد٬ ہارٹ اٹیک اور دل کی دھڑکن کے تیز ہونے کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔

* بہتر یہی ہے کہ آپ غذاوٴں میں گھر کے مصالحوں سے ذائقہ پیدا کریں تاکہ مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

You May Also Like :
مزید

Chinese Salt Ke Nuksan

Chinese Salt Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Chinese Salt Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.