الائچی کھا کر گرم پانی پینے کے بےشمار فوائد جان کر آپ بھی روزانہ اس کا استعمال کریں گے اور اچانک جسم میں آنے والی تبدیلی سے حیران رہ جائیں گے

image

الائچی تو ہم سب کے کچن میں موجود ہوتی ہے کیونکہ تیکھےکھانے بنانے ہوں یا کوئی میٹھا آئٹم الائچی تو جناب لازمی ڈلتی ہے. الائچی کے فوائد سے تو آپ واقف ہوں گے ہی کہ اس میں صفر کیلوریز، پوٹاشیئم، سوڈیئم، وٹامن اے، سی ، ڈی اور کوبالامن پایا جاتا ہے جو مختلف طریقوں سے اس کے استعمال کو ہمارے لئے مفید بناتے ہیں۔

عام طورپر آپ اس کو کھانوں کے ساتھ یا کچھ لوگ مائوتھ فریشنر کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور ماہرین کی نظر میں الائچی ایک قدرتی مائوتھ فریشنر ہے جو آپ کی سانسوں کوتازگی فراہم کرتی ہے۔ مگر الائچی کو کھا کر اوپر سے گرم پانی پینے سے کیا فائدہ ہوتا ہے اگر آپ یہ بھی جان لیں تو آپ بھی اس کو ایک مرتبہ تو لازمی پی کر دیکھیں گے کہ کیا فائدہ ہے تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو:

فوائد:

• جن لوگوں کوقبض کی مستقل شکایت رہتی ہے وہ روزانہ کھانے کے بعد ایک لائچی چبا کر اس کے اوپر آدھاگلاس گرم پانی لازمی پیئیں یہ ہاضمے سے متعلق ہر قسم کی تکلیف میں مفید ہے۔

• الائچی کے ساتھ پانی کا استعمال آنتوں کی سوزش میں کمی کے لئے مفید ہے ساتھ ہی سینے کی جلن اور متلی کی صورت میں بھی مفید ہے۔

• یہ تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• اگر آپ الائچی کھانے کے بعد گرم پانی پی لیں تو آپ کے سر کے بال کسی حد تک گرنا بند ہوجائیں گے ۔

• سانس میں بدبو آئے تو بھی آپ اائچی کے بعد پانی پیئیں۔

• یہ خون کی گردش بہتر بناتا ہے اور سردرد کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Elaichi Ka Istemal Ka Tarika

Elaichi Ka Istemal Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Elaichi Ka Istemal Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.