ہیٹ سٹروک سے اموات کا خدشہ ۔۔ شدید گرمی میں گھر میں موجود ان 5 جڑی بوٹیوں کا استعمال کریں اور پائیں سکون اور آرام

image

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور درجہ حرارت کی تیزی کے ساتھ لوگوں کے غصے کا گراف بھی اونچا ہوتا چلا جا رہا ہے۔ گرمی اور پسینے سے اکثر و بیشتر لوگ نڈھال ہو جاتے ہیں ۔ ساتھ ہی اگر لوڈ شیڈنگ ہو جائے اور ہوا بھی نہ چلے تو جسمانی درجہ حرارت حد سے زیادہ گرم ہونے لگتا ہے۔

اس گرم موسم میں اگر ہم آپ کا یہ مسئلہ حل کردیں تو کیسا ہے؟ یہاں چند کارآمد جڑی بوٹیوں کے مشروب کا استعمال قابلِ ذکر ہے جنھیں استعمال کر کے آپ بھی گرمی میں خود کو ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں ۔

پودینہ:

گرمی کی شدت میں کمی لانے کے لیے پودینہ ایک سستی سی جڑی بوٹی ہے۔ اس کو پیس کر چٹنی اور کئی طرح کے مشروبات میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پودینے کے پتوں کو اچھی طرح سے دھو کر پانی میں ڈال لیں اور اسے پیئیں جسم سے فاضل مادوں کا اخراج بھی ہوگا اور معدے کی صحت بھی بہتر ہوگی ۔ اور گرمی بھی کم لگے گی۔

آملہ:

آملہ وٹامن سی سے بھر پور ہے۔ یہ معدے کے لیے بھی اچھا جبکہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آملہ گرمی سے بڑھنے والے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

صندل:

صندل کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ گرمیوں کی وجہ سے جل جانے والی جلد کو بھی صاف کرتا ہے۔ صندل کے شربت کے استعمال سے گرمیوں میں سکون ملتا ہے۔

ملیٹھی:

گرمیوں میں ملیٹھی کا استعمال نہ صرف ڈی ہائیڈریشن اور ڈائریا سے بچا سکتا ہے بلکہ وائرل کھانسی، نزلہ زُکام اور بخار میں بھی مفید ہے۔

فالسے کا شربت:

گرمیوں میں فالسے کا استعمال مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں آئرن کی سطح برقرار رہتی ہے اور گرمی میں تازگی اور توانائی حاصل ہوتی ہے۔

نوٹ :

یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Garmi Se Bachne Ki Tips

Garmi Se Bachne Ki Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Garmi Se Bachne Ki Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.