حمل کے بعد خواتین کے بال کیوں جھڑتے ہیں؟ جانیئے ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

image

حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے عورت کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں میں سے ایک سب سے خطرناک مسئلہ ہے بالوں کا جھڑنا۔

حمل کے دوران تو غذاؤں اور دواؤں کی وجہ سے تو اکثر خواتین کے بال اچھے ہو جاتے ہیں مگر بچے کی پیدائش کے بعد بال بہت زیادہ جھڑتے ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے آیئے جانتے ہیں۔

بچے کی پیدائش کے بعد بال گرنے کی وجوہات

• کچھ ایسے ہارمونز حمل کے دوران بڑھ جاتے ہیں جس سے بال مضبوط اور اچھے ہوتے ہیں جبکہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد ان ہارمونز کی تعداد بہت تیزی سے کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ بال جھڑنے لگتے ہیں۔

• خواتین حمل کے دوران تو اپنے کھانے پینے کا خیال رکھتی ہیں مگر بچے کی پیدائش کے بعد اپنی غذا کا خیال رکھنا چھوڑ دیتی ہیں جس سے بال جھڑنے اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

• خواتین بچے کی پیدائش کے بعد نیند پوری نہیں کر پاتیں بچہ ان کو جگاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے بال جلد اور آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔

• بچے کی پیدائش کے بعد عورت کے جسم میں خون کی روانی کم ہو جاتی ہے اور خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جسکی وجہ سے بالوں کی نشونما اور مضبوطی متاثر ہوتی ہے۔

بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے کیا کریں؟

بچے کی پیدائش کے بعد اپنی غذا کا خیال رکھیں، نیند پوری کریں، بالوں میں تیل لگائیں، زیادہ گرم پانی سے مت نہائیں اپنے بچے کے ساتھ ساتھ اپنا خیال رکھنا نہ بھولیں۔

You May Also Like :
مزید

Hair Fall After Delivery

Hair Fall After Delivery - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hair Fall After Delivery. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.