حاملہ خواتین کی وہ 3 عام سی غلطیاں جو ڈیلیوری کے بعد بچے کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں

image

ایسی خواتین جو کہ ماں بننے جا رہی ہیں، انہیں متعدد چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ ان کی اپنی صحت کے ساتھ ساتھ ان کے بچے کی صحت بھی بالکل ٹھیک رہے خاص طور پر وہ جو کہ پہلی بار ماں بننے جارہی ہیں۔

ماہرینِ طب حاملہ خواتین کو بہت سی ایسی غلطیاں کرنے سے منع کرتے ہیں جو کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کر رہی ہوتی ہیں، جیسا کہ اپنی خوارک میں لاپرواہی یا روزمرہ کے کچھ ایسے معاملات جن کو وہ بہت عام سمجھ رہی ہوتی ہیں لیکن اس سے بچہ کی صحت سخت متاثر ہو سکتی ہے۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسی عام لیکن سنگین غلطیاں بتائیں گے، جن سے حاملہ خواتین کو ہمیشہ گریز کرنا چاہیئے۔

کچا انڈا ہرگز نہ کھائیں

کچے انڈے سے مراد ہالف فرائی انڈا یا ہالف بوائل انڈا ہے۔ یعنی ایسا انڈا اپنی غذا میں ہرگز استعمال نہ کریں جس کی زردی کچی ہو۔ حمل کے دوران اگر آپ نے اس قسم کے انڈے کو اپنی غذا کا حصہ بنائے رکھا تو ناصرف ڈیلیوری کے بعد بچے کو مشکلات کا سامنا ہوگا آپ کی اپنی طبعیت حمل کے دوران خراب رہے گی۔ چونکہ کچی زردی کے انڈے میں Salmonella bacteria موجود ہوتا ہے جو آپ کو انفیکشن سے دوچار کر سکتا ہے۔ Salmonella bacteria جسم میں جو انفیکشن کرتا ہے ان میں بخار، ڈائریا، سر درد، الٹیاں اور معدے کا درد شامل ہے۔ اس کے علاوہ uterus میں بھی سخت انفیکشن ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے بچہ کی پیدائش وقت سے پہلے ہوجاتی ہے۔ ڈیلیوری کے بعد بچہ کی طبعیت ہر کچھ ماہ بعد خراب ہونے لگتی ہے۔

حمل کے دوران کسی قسم کا تناؤ نہ لیں

حمل کے دوران تناؤ، بچے کی پیدائش کے بعد اس کے جلد بوڑھا ہونے کی وجہ بنتے ہیں جس کا انکشاف ایک حالیہ تحقیق میں ہوا۔ جریدے جرنل Psychoneuroendocrinology میں شائع ہونے والی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تازہ ترین تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا ہے کہ حمل کے دوران ماں کا تناؤ منفی انداز سے بچے کے ٹیلومیئرز پر اثرانداز ہوتا ہے۔ ہمارے جسم کے اندر عمر بڑھنے کے ساتھ مختلف پیچیدگیاں آتی رہتی ہیں جس کی وجہ ڈی این اے کے سیکونسز ہوتے ہیں جن کو 'ٹیلومیئرز' کہا جاتا ہے۔ ٹیلومیئرز انسانی کروموسوم کے پروٹین کیپ ہوتے ہیں جن کی لمبائی عمر بڑھنے کے ساتھ گھٹنے لگتی ہے۔ ٹیلومیئرز کی لمبائی گھٹنے سے کینسر، دل کی شریانوں کے امراض اور دیگر بیماریوں کے ساتھ جلد موت کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ تاہم تحقیق میں معلوم ہوا کہ بچپن کا ماحول اور ماں کا تناؤ بھی کسی فرد کے بڑھاپے کی جانب سفر کو تیز کرسکتے ہیں۔

پھل اور سبزیاں چھیل کر کھائیں

بہت سی خواتین پھل اور سبزیاں بغیر چھیلے کھا لیتی ہیں، ایسا حمل کے دوران ہرگز نہ کریں۔ بغیر چھیلے کھانے سے آپ کے جسم میں مختلف بیکڑیریا کی افزائش ہوسکتی ہے جس سے آپ کے ساتھ ساتھ بچے کی صحت کو بھی نقصان پہنچھ سکتا ہے۔ بغیر چھلے پھلوں میں Toxoplasma, E. coli, Salmonella, and Listeria کی موجودگی ہو سکتی ہے جو کہ بیکڑیریا کی مخلتف اقسام ہیں اور متعدد بیماریوں کی وجہ بھی۔ اس لاپرواہی کا خمیازہ بچہ کو پیدائش کے بعد بھگتنا پڑ سکتا ہے لہٰذا اس سے گریز کریں۔

You May Also Like :
مزید

Hamla Khawateen Ke Liye Ahtiyati Tadabeer

Hamla Khawateen Ke Liye Ahtiyati Tadabeer - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hamla Khawateen Ke Liye Ahtiyati Tadabeer. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.