حاملہ خواتین کو کیا کھانا چاہیے کیا نہیں؟ ماہرین نے ماں اور بچے کے لیے صحت مند ڈائٹ پلان بتا دیا

image

حاملہ خواتین صحت کے معاملے میں سب سے زیادہ محتاط ہوتی ہیں کہ کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں کیونکہ وہ جو کچھ بھی کھائیں گی اس سے ان کا آنے والا بچہ متاثر ہوتا ہے اچھا کھاتی ہیں تو بچہ بھی خوش آپ بھی خوش، لیکن اگر کبھی کوئی غیرمتوازن غذا کھالیں تو اس سے شدید نقصان اٹھانا پڑ جاتا ہے۔ ایسے میں آپ اپنے لئے صحت و غذائیت سے بھرپور ایسا غذائی پلان اپنالیں جس پر عمل کرکے آپ اپنی صحت بھی برقرار رکھ سکیں اور اپنے بچے کی بھی۔ اور ان تمام غذاؤں کے بدلے آپ کا بچہ صحت مند تو ہو ہی ساتھ ہی ذہین بھی۔ تو چلیں آج تمام حاملہ خواتین کے لئے آسان سا ڈائٹ پلان زیرِ غور ہے جو ماہرین کے مطابق دورانِ حمل، عورت کو اپنی اور بچے کی حفاظت کے لیے مخصوص معدنیات، وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ دورانِ حمل کسی بھی عورت کو اپنے غذائی چارٹ میں کن چیزوں کو شامل کرنا چاہیے اور کن کو نہیں:

ڈائٹ پلان:

انڈے :

انڈوں میں امائنو ایسڈ کی ایک قسم کولین اور پروٹین کی مقدار زیادہ مگر کم کیلو ریز پائی جاتی ہیں جو کہ ماں اور بچے کے ذہن اور دماغی صحت کو بڑھانے میں اہم کردار اداکرتی ہے اور انھیں ٹیومرز سے بچانے کا کام کرتے ہیں۔

بادام:

بادام میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، میگنیشیئم،فیٹس،پروٹین اور وٹامن Eبھی شامل ہیں جو بچے اور ماں دونوں کا ذہن تیز کرنے اور جسم میں ہوجانے والی خشکی سے بچانے کا کام کرتے ہیں۔

پروٹین:

پروٹین فراہم کرنے والی عام غذاؤں میں دالیں، پھلیاں، پنیر، دودھ، مچھلی، انڈے، گوشت اور میوے کھائیں کیونکہ ماہرین ان غذاؤں کو دورانِ حمل ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں ۔

کاربوہائیڈریٹ کا استعمال:

یسی خوراک جس میں نشاستہ ہو جیسے بریڈ،آلو،اناج،چاول،پاسٹا،نوڈلز،جو،شکر قندی۔ یہ ایسی غذائیں ہر کھانے کا حصہ ہونی چاہیےاور روٹی کھائیں تو بغیر چھنے آٹے کی اور چکی کا آٹا استعمال کریں یہ ایک بہترین ڈائٹ پلان کا حصہ بھی ہیں اور بچے کی مضبوط صحت کے لئے بھی۔

ڈیری مصنوعات:

دودھ کو حاملہ خواتین کی خوراک کا لازمی حصہ ہونا چاہیےساتھ ہی تمام ڈیری اشیاء جیسے دہی، کھویا، حلوے سب کچھ کھائیں یہ کیلشیم ،پروٹین اور وٹامن ڈی فراہم کرنے کا باعث بنتی ہیں، ان سے بچے کی ہڈیوں کی نشوونما ہوتی ہے۔

سبزیاں اور پھل:

مختلف رنگوں والی سبزیاں اور پھلوں میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات کی کثیر مقدار شامل ہوتی ہےاور یہ غذائیں کیلوریز کی کم مقدار پر مشتمل ہوتی ہیں اسلئے ان کو روزانہ کھائیں۔

پنیر:

پنیر وٹامنD حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔وٹامن Dبچے کی ذہنی نشونماء کے لئے بہت ضروری ہے۔حاملہ خواتین میں وٹامن Dکی کمی کی وجہ سے پیداہونے والے بچے کاIQلیول کم ہوتا ہے۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بچے کا IQلیول بھی بہت اچھا ہو وٹامن Dکی کمی سے بچیں اور صبح کے وقت دھوپ میں بھی بیٹھیں۔

خوراک کی مقدار:

ماہرین کا کہنا ہے کہ اوسطاً اندازے کے مطابق ایک حاملہ خاتون کی پلیٹ کا 50فیصد حصہ پھلوں اور سبزیوں (بغیر تیل کے)، 25 فیصد اناج اور 25فیصد لین پروٹین فراہم کرنے والی غذاؤںپر مشتمل ہونا چاہیے اور ہر 4 گھنٹے بعد ضرور کچھ نہ کچھ کھائیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Hamla Khawateen Ke Liye Diet Plan

Hamla Khawateen Ke Liye Diet Plan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Hamla Khawateen Ke Liye Diet Plan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.