جوڑوں کے درد اور موچ، دونوں میں آرام ۔۔ صرف 3 چیزوں سے گھر میں بنائیں ایسا زبردست تیل، جو راتوں رات کرے ہڈیوں اور مسلز کی تکلیف کو دور

image

خواتین کو جوڑوں کی تکلیف زیادہ ہوتی ہے اور عمر کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جاتا ہے، کیونکہ زیادہ تر خواتین کا بچے ہونے کے بعد وزن بڑھ جاتا ہے۔ اور یہ درد وزن اٹھانے اور زیادہ محنت مشقت والا کام کرنے سے اور بڑھ جاتا ہے۔ پر یہ مسئلہ صرف بڑی عمر کی خواتین کو ہی درپیش نہیں ہے بلکہ آج کل نوجوانوں لرکیون کو بھی آفس میں کام کرنے کی وجہ سے کندھوں اور پیروں میں درد رہنے لگا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان تیل بنانا سیکھارہے ہیں، جس سے جوڑوں کا درد، مسلز کا درد اور موچ وغیرہ میں بھی راحت ملے گی۔ تو چلیئے شروع کرتے ہیں۔

تیل بنانے کیلیئے اجزاء:

۔ تیز پتّے 6 عدد

۔ روز میری 1 چمچ

۔ زیتون کا تیل 1 کپ

روز میری کے خشک پتّے باآسانی پنساری کی دکان یا پھر سپر اسٹور سے مل جائیں گے۔ اگر تازہ لینا چاہتے ہیں تو اس کی دو ڈالیاں لے کر اسکے پتے الگ کردیں۔

تیل بنانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں تیز پتّوں کو ہاتھ سے مسل کر اسکے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں، اور ساتھ ہی روز میری بھی۔ پھر اس میں تیل ڈال دیں

۔ اب ایک بڑی دیگچی میں پانی بھر کر اسے تیز آنچ پر گرم کرلیں، پھر تیل والی دیگچی کو پانی کی دیگچی میں ڈھکن لگا کر ہلکی آنچ پر پکنے کیلیئے رکھ دیں

۔ وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے رہیں، آدھے گھنٹے بعد چولہا بند کر کے تیل کو ٹھنڈا کرلیں۔ پھر اسے چھان کر ایک کانچ کی بوتل میں بھر کے رکھ دیں

استعمال کا طریقہ:

اب جہاں بھی درد ہو، جسم کے اُس حصّے پر رات کو اس تیل کی مالش کریں اور سوجائیں۔ صبح تک انشاءاللّٰہ ٹھیک ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Joint Pain Oil

Homemade Joint Pain Oil - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Homemade Joint Pain Oil. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.