اگر آپ ان بیماریوں میں مبتلا ہیں تو ان کو انجیر لازمی کھانی چاہیئے؟ جانیں انجیر سے متعلق وہ حقائق جو ہر خواتین کی صحت کے لئے مفید ہیں۔۔۔

image

انجیر کے بارے میں اکثر خواتین کو یہ کہتے سنا ہوگا کہ اس کو استعمال نہ کریں یہ بہت گرم ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء ، گلوکوز، کیلشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں جوکہ اس کو خواتین کے لئے بھی کئی طرح سے مفید بناتے ہیں۔

فوائد:

• آجکل خواتین میں شوگر کا مرض دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس کی بڑی وجہ جسمانی پیچیدگیاں بھی بن رہی ہیں اور اگر روزانہ ایک انجیر گرم پانی کے ساتھ استعمال کی جائے تو اس سے آپ کی شوگر بھی کنٹرول میں رہے گی اور شوگر کی وجہ سے وزن بھی نہیں بڑھے گا۔ • انجیر میں وٹامن سی، بی اور فاسفورس پایا جاتا ہے جوکہ جلدی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• جن خواتین کو ماہواری پیچیدگیاں ہیں وہ انجیر کو ضرور استعمال کریں۔

• خواتین کی اندرونی صحت کو بحال رکھنے کے لئے فائبر کی 35 گرام مقدار دن بھر میں ضروری ہے جوکہ آپ کو انجیر سے باآسانی مل سکتی ہے۔ لہٰذا اس کا استعمال خواتین کے لئے مفید ہے۔

• یہ تولیدی صحت کے لئے بہت ضروری غذا ہے کیونکہ اس میں میگنیز، میگنیشئم اور اہم اجزاء پائے جاتے ہیں جو حمل سے قبل اور بعد میں ہونے والے مسائل سے بچانے میں مددگار ہیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Jild Ke Masail Ka Ilaj

Jild Ke Masail Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Jild Ke Masail Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.