خواتین میں آئرن کی کمی کیوں ہوتی ہے اور یہ کیسے دور ہوسکتی ہے؟

image

 

خواتین میں خون کی کمی اب کوئی عام بات نہ رہی کیونکہ جس طرح کا ہمارا رہنا سہنا ، کھانا پینا اور روزمرہ کا لائف سٹائل بن گیا ہے اس میں کب کیسے، کس وقت آپ کا جسم کمزوری یا خون کی کمی کا شکار بن رہا ہے یہ ہمیں خود ہی معلوم نہیں ہے۔ اور پھر خواتین کے لیئے چونکہ خون انتہائی اہم ہے کہ اگر ان کے جسم میں خون نہ ہو تو بچوں کی صحت پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے اور ان کے اپنے لیئے پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔ خواتین میں بنیادی طور پر خون کی کمی یعنی اینیمیا ‘ آئرن کی کمی کے باعث ہو جاتی ہے۔ خون میں موجود لال خلیے کم ہونے کی وجہ سے ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق:

'' خون میں موجود ہیموگلوبن (ریڈ بلڈ سیلز) کی کمی جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے پیش آ تی ہے، پروٹین پر مشتمل ہیموگلوبن جسم کے پٹھوں میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی بھی آئرن کی کمی کا سبب بنتے ہیں، ہیموگلوبن بنانے کے لیے جسم کو آئرن کی بہت ضرورت ہوتی ہے، اس کی کمی کے باعث جسم میں آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے خصوصاً خواتین میں اس کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔''

آئرن کی کمی کی علامات :

آئرن کی کمی کی چند ایک وجوہات ہم بھی آپ کو بتا رہے ہیں اگر آپ کو ان میں سے کوئی ایک بھی مسئلہ خود میں دکھائی دے رہا ہے تو پہلی فرصت میں اپنےمعالج کے پاس ضرور جائیں تاکہ اپنے ساتھ اپنے بچوں کی صحت کو بھی برقرار رکھ سکیں: • آئرن کی کمی کے سبب جسم میں کمزوری، ہر وقت درد، چہرے کا رنگ اُڑ جانا، سانس کا پھولنا، چکر آنا، ہاتھوں اور پاوؤں میں سنسناہٹ محسوس ہونا، زبان میں درد یا سوجن کا آجانا، پاؤں اور ہاتھوں کا ٹھنڈا رہنا، ناخنوں کا ٹوٹنا، سر کے بالوں کا گرنا یا پتلا ہونا، سر میں درد کی شکایت رہنا، بار بار بھوک لگنا، کھانا کھانے کے بجائے کچے اناج کھانے کا دل چاہنا، ناخنوں میں پیلاہٹ آنا وغیرہ ہیں ۔

آئرن کی کمی کی وجوہات :

آئرن کی کمی کی بڑی وجہ غذا کا بہت کم استعمال کرنا، اپنی غذا میں گوشت، انڈے اور ہرے پتے والی سبزیوں کا استعما ل نہ کرنا ، معدہ خراب رہنا اور آنتوں کا صحت مند نہ ہونا بھی شامل ہے۔

آئرن کن غذائوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔۔ ؟

گوشت:

بھیڑ، مرغی اور گائے کے گوشت کا استعمال کیا جائے، غذا میں پھلیاں، کدو اور اس کے بیج، کشمش و دیگر خشک میوہ جات، انڈے ، مچھلی، دلیہ کا استعمال کریں۔

پھل:

وٹامن سی سے بھر پور غذائیں جو خون بنانے میں مدد دیتی ہیں۔ جیسے کے مالٹے، انگور، چکوترے، اسٹرابیریز، کیوی، امرود ، اناناس، خرپوزہ، کیلا، پپیتا اور آم کھائیں۔

سبزیاں:

خواتین سبزیوں میں بروکولی ، لال اور ہری شملہ مرچ، پھول گوبھی ، ٹماٹر اور ہرے پتے والی سبزیوں کا استعمال بڑ ھا دیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Jism Se Iron Kami Dur Karne Ka Tarika

Jism Se Iron Kami Dur Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Jism Se Iron Kami Dur Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.