جو خواتین جوڑوں کے شدید درد میں مبتلا رہتی ہیں گھر میں موجود لیموں کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔ اس کے ذریعے جوڑوں کے درد میں جلد ہی آرام آجائے گا

image

چلتا پھرتا صحت مند جسم سب کو اچھا لگتا ہے اور خواتین اکثروبیشتر اپنی خوبصورتی کے ساتھ جسمانی صحت کو لے کر پریشان دکھائی دیتی ہیں کیونکہ جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہر دوسری عورت کے ساتھ عام ہے۔

کیونکہ اس کی وجہ سے یہ چلنے، پھرنے، اٹھنے، بیٹھنے اور باقی کام کرنے میں تکلیف محسوس کرنے لگتی ہیں ۔

ماہرین کے مطابق جوڑوں کے درد کی وجوہات: جسم میں کیلشیم کی کمی، نیند نہ آنا، جسمانی کمزوری، قوتِ مدافعت کا کم ہونا، یورک ایسڈ کا بڑھنا، کولیسٹرول اور پوٹاشیم کی زیادتی قابلِ ذکر ہیں۔

لیکن اس درد سے آپ کو صرف ایک لیموں بھی فائدہ کرسکتا ہے مگر کیسے۔۔۔؟

فائدہ:

لیموں چونکہ آپ کی صحت کے لئے ہر طرح سے مفید ہے اس میں جتنے بھی اجزاء ہیں وہ سب ہی آپ کو کسی نہ کسی طرح سے فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ یہ اینٹی انفلامیٹری خصوصیات رکھتا ہے اس وجہ سے اس میں جوڑوں کے درد کو کنٹرول کرنے اور یورک ایسڈ کو کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے لیموں جوڑوں کے درد میں فائدہ مند ہے۔

استعمال کا طریقہ:

لیموں چھیل کر اس کے چھلکے کسی جار میں ڈالیں اور اس میں زیتون کا تیل بھر کر جار کو اچھی طرح بند کر کے پنردہ دن تک رکھ دیں۔

جب بھی درد ہو اس تیل کو روئی کے ذریعے جہاں درد ہو وہاں لگالیں۔

اس کو روزانہ بھی استعمال کرسکتی ہیں اس سے آپ کو جلد فائدہ مل سکتا ہے۔

اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Joron Ka Dard Khatam Karne Ka Nuskha

Joron Ka Dard Khatam Karne Ka Nuskha - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Joron Ka Dard Khatam Karne Ka Nuskha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.