کلونجی کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے؟ جانیں کچھ اہم باتیں

image
قدرت کے مطابق کلونجی میں سوائے موت کے ہر بیماری کا علاج ہے۔ اس بات کو اب سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ہے ۔ ہم بتاتے ہیں آپ کو سائنس کے مطابق کلونجی کی اہمیت و افادیت اور اس کے چند مفید نسخے۔۔۔

1: اینٹی آکسائیڈینٹ کی خُوبیاں

کلونجی میں پائے جانے والےاینٹی آکسائیڈینٹس جسم کے سیلز کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتے اور کینسر کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی ہے۔

2: کولیسٹرال میں کمی

کلونجی میں کولیسٹرال کی مقدار صفر ہے جو ہمارے جسم کے بڑھے ہُوئے کولیسٹرال کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

3: بیکٹریا سے نجات

کلونجی میں اینٹی بیکٹریل خُوبیاں شامل ہیں جو بہت سے جراثیموں کو جسم میں پیدا ہونے سے روکنے اور بیکٹریا انفیکشنز کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

4: جگر کی حفاظت

کلونجی جگر کے زخموں کو آرام دینے اور اس کو خراب ہونے سے بچانے میں بھی مدد کرتی ہے۔

5: سوزش میں کمی

کلونجی میں طاقتور اینٹی اینفلامیٹری ( سوزش ختم کرنے والی) خُوبیاں شامل ہیں جو جسم کے اعضا کو دائمی سوزش سے بچانے میں مددگارہوتی ہیں۔

کلونجی کے چند قیمتی ٹوٹکے:

1: کھانسی اور الرجی کے لیے

ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور آدھی چائے کی چمچ کلونجی کا تیل مکس کر کے صبح نہار مُنہ اور رات کو کھانے کے بعد استعمال کرنے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔

2: شوگر

چائے کے قہوے میں آدھا کھانے کا چمچ کلونجی کا تیل ڈالکر صبح اور رات سونے سے پہلے پینا انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے۔

3: دل کی بیماریوں میں

ایک کپ بکری کے دُودھ میں آدھی چائے کا چمچ کلونجی کا تیل پینے سے ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔

4: یاداشت بڑھانے کے لیے

دس گرام پودینے کے پتے پانی میں اُبال کر آدھاچمچ کلونجی کا تیل مکس کر کے استعمال کرنے سے یاداشت مضبوط ہوتی ہے۔

5: خُوبصورتی کے لیے

ایک چمچ زیتون اور آدھا چمچ کلونجی کا تیل چہرے پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں اس سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
You May Also Like :
مزید

Kalonji Ke Fawaid

Kalonji Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kalonji Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.