خواتین کو حمل کے دوران مالش کیوں کروانی چاہئیے؟ جانیں وہ 5 طریقے، جس سے درد اور سوجن بھی کم ہو اور نیند بھی پرسکون آئے

image

بچہ پیدا کرنا آسان کام نہیں ہے صرف ایک ماں ہی جانتی ہے کہ کتنی تکلیفوں سے گزر کر وہ ایک بچے کو دنیا میں لاتی ہے، ایسے میں اسکے شوہر اور گھر والوں کا فرض ہوتا ہے کہ ان کی دیکھ بھال کرئے خیال رکھے۔ آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چند ایسے مساج کے بارے میں بتایا جائے گا جن کو کرکے آپ حاملہ خواتین کے درد میں کمی لاسکتی ہیں۔

تکیہ کا استعمال حاملہ خواتین کی ٹانگ اور پیٹ کے نیچے نرم تکیہ رکھا جائے تو انھیں سکون ملتا ہے لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کا پیٹ نہ دبے اور تکیہ انتہائی نرم ملائم ہو۔ اس کے علاوہ انھیں بٹھا کر سینے کی جانب ورزش کرنے والی بال رکھ دیں جس میں ہاتھ بال کے اوپر ہوں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ ہاتھوں میں کوئی کھنچاؤ نہ ہو نہ ہی پیٹ دبے۔

گردن اور کندھوں کا مساج ہاتھوں کو حاملہ خاتون کے کندھوں پر آگے کی جانب رکھیں اور انگوٹھے پیچھے کی جانب۔ اب دونوں انگوٹھوں پر ہلکا سا دباؤ ڈال کر ہاتھ اوپر کی جانب لے جائیں۔ اس سے خاتون کا ذہنی تناؤ کم ہوگا اور خون کی روانی بہتر ہوگی۔

کانوں کے نیچے مساج سر کے پیچھے اور کان کی لوؤں کے بالکل نیچے انگوٹھے رکھیں اور ہلکا سا دباؤ دیتے ہوئے انگوٹھا اوپر کی جانب لے جائیں۔ کمر کا مساج حاملہ خاتون کی کمر میں درد رہتا ہے کیوں کہ ان کے پیٹ میں وزن ہوتا ہے۔ کروٹ کے بل خاتون کو لٹا کر کمر کے دونوں جانب انگوٹھا رکھیں اور ہلکے ہاتھ سے مالش کرتے ہوئے ہاتھ اوپر کی جانب لے جائیں۔ اس عمل سے درد میں کمی کے علاوہ ہارمون میں بہتری آئے گی اور اچھی نیند لانے میں بھی مدد ملے گی۔

ٹانگوں کی مالش ٹانگوں کے پیچھے والے حصے میں انگوٹھوں کی جانس سے اوپر کی طرف مساج کریں۔ اس مساج سے ٹانگوں کے سن ہونے اور ٹانگوں میں درد جیسے مسئلوں پر قابو پانے میں مد ملے گی۔

تیل یا لوشن استعمال نہ کریں اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ تمام مساج ڈاکٹر کے مشورے سے کیے جائیں۔دورانِ مساج خاتون کو جو بھی مسئلہ ہو مساج روک کر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مساج کرتے ہوئے کسی قسم کا خوشبو دار تیل یا لوشن استعمال نہ کریں۔

You May Also Like :
مزید

Massage During Pregnancy

Massage During Pregnancy - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Massage During Pregnancy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.