زیادہ مرچوں والا کھانا کھانے کے چونکا دینے والے فوائد جو آپ کو بھی حیران کردیں گے

image

چٹ پٹے اور تیکھے تیز مرچوں والے کھانے تو ہم سب کو پسند ہوتے ہیں ا ور اکثر خواتین جتنی کھٹی چیزیں پسند کرتی ہیں اتنا ہی تیز مرچ والا سپائسی کھانا بھی۔۔۔۔ لیکن بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ جب زیادہ مرچیں کھائی جاتی ہیں تو وہ ہماری صحت خصوصاً جگر کے مسائل پیدا کرتی ہیں۔ مگر ہر چیز کے کچھ نہ کچھ فوائد قدرت نے لازمی رکھے ہیں۔

ایسے ہی تیکھے کھانے کے بھی چند بہت اچھے فوائد ہیں تو چلیں جانتے ہیں کہ یاسا کیا ہے جو ہمیں معلوم نہیں ہے۔۔۔۔۔؟

فوائد:

• ماہرینِ غذائیت کے مطابق: '' مناسب مقدار میں تیکھا کھانا دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔ لیکن اس کا تناسب کچھ یوں ہو کہ ہفتے کے سات دنوں میں سے 3 دن ہی زیادہ تیکھا کھانا آپ کھائیں اس سے دل جوان رہتا ہے۔

• کیپاسائسن نامی مرکب مرچوں میں پایا جاتا ہے جوکہ خون کی شریانوں کو صاف رکھنے اور ان کو طاقت دینے کے لئے فائدہ مند ہے۔

• تیکھا کھانا کھانے کی وجہ سے جسم سے پسینہ چھٹ جاتا ہے، دراصل وہ اس لئے آتا ہے کیونکہ جسم کا درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے اور اسی عمل کی وجہ سے کیلوریز گھٹنے لگتی ہیں

. • مصالہ دار کھانوں سے ہمیں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ کیپاسائسن موجود ہے۔ یہ مرکب خون کی شریانوں کو پھیلانے میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہوسکتا ہے۔

• یہ ہمارے دل کی حفاظت کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

• ان کو کھانے سے آپ کا معدے ٹھیک رہتا ہے۔کیونکہ اس سے پیٹ میں تیزاب کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

• یہ پیپٹک السر میں مبتلا ہونے کے خطرات کو٪ 50تک کم کر سکتا ہے۔

• یہ موڈ بوسٹرہوتا ہے جو دماغ سےخوشی کے ہارمونز کو جسم میں پھیلانے میں مدد دیتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Mirch Wala Khana Khane Ke Fayde

Mirch Wala Khana Khane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mirch Wala Khana Khane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.