نومولود بچوں کی دیکھ بھال کیسے کی جائے؟

image
38ہفتے سے قبل جس بچے کی پیدائش ہوتی ہے اسے Pre Mature Baby کہاجاتا ہے ۔قدرتی طور پر بچہ 38ہفتے میں مکمل ہوتا ہے جس میں اس کا سانس لینا ، پھیپھڑے اور اس کا جسمانی درجہ حرارت وغیر ہ شامل ہیں اس لئے ڈیلیوری ہمیشہ 38ہفتے کے بعد ہی کروانی چاہیے ۔

جس بچے کا وزن ساڑھے پانچ پونڈ سے کم ہوتا ہے اسے Low Brith Weightکہتے ہیں ۔

نوزائیدہ بچے کو کوشش کریں کہ کم از کم ایک دن ڈھانپ کر رکھیں ۔اگر ڈھانپ کر نہیں رکھیں گے تو اس ہاتھ اور پیر نیلے اور ٹھنڈے ہوجاتے ہیں ۔

70فیصد بچوں میں پیدائشی یرقان (پیلیا) پایاجا تاہے اور یہ یرقان تقریباً تین دن بعد ظاہر ہوتا ہے ۔

ؓBillirubin Level عموماً ڈاکٹر دیکھتا ہے ۔ اگر یہ 20سے کم ہوتا ہے توکوئی علاج نہیں کای جاتا ورنہ دوسری صورت میں ایک خاص قسم کی روشنی جسے فوٹو تھراپی کہتے ہیں اس میں رکھاجاتا ہے ۔

اگرفوٹوتھراپی کی ضرورت ہوتو ایک یا دو بار ضرور دیں ، ڈاکٹر کو انکارنہ کریں۔

دوسری قسم کا یرقان پیتھا لوجیکل جوائنڈس کہلاتا ہے ۔ اس میں ماں اور بچے کے خون کے گروپ میں مطابقت موجود نہیں ہوتی ۔ ایسی صورت میں بچے کا خون تبدیل کیا جاتا ہے ، یہ بھی انتہائی ضروری ہے ۔اگر بچے کا خون گروپ تبدیل نہ کیا جائے تو یرقان دماغ پر اثرا نداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بچہ زندگی بھر کے لئے معذوری کا شکار ہو سکتا ہے ۔

بچے کو صبح و شام آدھے گھنٹے کے لیے ہلکی دھوپ میں ضرور رکھیں ۔

فزیالوجیکل جوائنڈس کم از کم دو ہفتے میں ختم ہوتا ہے ۔

You May Also Like :
مزید

Newborn‬ Baby Care Tips

Newborn‬ Baby Care Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Newborn‬ Baby Care Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.