پاؤں میں بہت پسینہ اور بدبو آتی ہے؟ تو بس چند طریقے آزمائیں پاؤں کی بدبو اور پسینے سے چھٹکارا پائیں

image

گرمی ہو یا سردی اکثر لوگوں کے پاؤں میں ہر وقت پسینہ آتا ہے اور اس وجہ سے پاؤں میں بدبو پیدا ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ہم کسی کے بھی سامنے جوتے اُتارنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں، لیکن اب یہ شرمندگی اور نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں پاؤں سے پسینہ اور بدبو دور کرنے کے چند ایسے طریقے جس سے ہو جائیں گے آپ کے پاؤں پسینے سے دور اور بدبو سے پاک۔

پاؤں سے پسینہ اور بدبو ختم کرنے کے چند آسان طریقے

• آپ کون سے موسم میں کون سی جرابیں پہن رہی ہیں اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں، اگر گرمی کا موسم ہے تو کاٹن کے کپڑے کی جرابوں اور اگر سردی کا موسم ہے تو اوون کی جرابوں کا استعمال کریں۔

• آپ کے جسم میں سب سے زیادہ پسینہ پیدا کرنے والے غدود آپ کے پاؤں اور بغل میں ہوتے ہیں، اس لئے رات سونے سے پہلے اپنے پاؤں دھو کر انہیں سُکھا کر ان پر ڈیوڈرنٹ لگائیں اور صبح نہا لیں۔

• اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے پاؤں میں پسینہ نہ آئے تو زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں جتنا آپ خود کو ہائیڈریٹ رکھیں گی اتنا ہی کم پسینہ آئے گا۔

• جرابوں کی طرح صحیح جوتوں کا انتخاب کرنا بھی بہت اہم ہے، اس لئے یہ یاد رکھیں کہ گرمی میں کھلے اور ہوا دار جوتے پہنیں اور سردی میں بند جوتے۔

• ایک پیالے میں پانی ڈالیں اس میں تھوڑا سرکہ اور ماؤتھ واش جیسے کہ لسٹرین شامل کریں اور اس پانی میں 15 منٹ کے لئے اپنے پاؤں بھگو کر رکھیں، اس سے بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ ہوگا اور پسینہ نہیں آئے گا۔

You May Also Like :
مزید

Paon Se Pasina Or Badbu Khatam Karne Ka Tarika

Paon Se Pasina Or Badbu Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Paon Se Pasina Or Badbu Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.