بات بات پر رونا آۓ یا موڈ خراب ہو، کچھ ایسی علامات جو پیریڈز کے آنے سے قبل پریشان کر دیتی ہیں

image

بات بات پر رونا آۓ یا موڈ خراب ہو، کچھ ایسی علامات جو پیریڈز کے آنے سے قبل پریشان کر دیتی ہیں پیریڈز کا آنا ہر بالغ عورت کے معمولات میں شامل ہوتا ہے ماہرین کے مطابق کسی بھی ایک عورت کا سائیکل دوسری عورت سے مختلف ہوتا ہے جن میں کسی کے دن مختلف ہوتے ہیں تو کسی کا فلو کم یا زيادہ ہوتا ہے اس کے علاوہ پیریڈز سے قبل یا پیریڈز کے بعد بھی ہر عورت کی کیفیات دوسری عورت سے مختلف ہوتی ہیں

پیریڈز سے قبل ظاہر ہونے والی نشانیاں

پیریڈز سے ایک ہفتے قبل سے اس کی نشانیاں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں جن کا سبب جسم میں ہونے والی ہارمونل تبدیلیاں بھی ہو سکتا ہے ۔ یہ مختلف خواتین کے حساب سے مختلف ہوتا ہے اور اس کی شدت بھی سب میں مختلف ہوتی ہے ۔ یہ علامات عام طور پر زيادہ شدید نہیں ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات ان کی شدت اتنی زيادہ ہو سکتی ہے کہ روز مرہ کے کاموں میں رکاوٹ کا بھی سبب بن سکتی ہیں

1: جزبات اور رویۓ میں فرق

پیریڈز کا براہ راست تعلق ہارمونل نظام سے ہوتا ہے جو انسان کے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے اور اس کے اس برتاؤ میں فرق پیدا کرتا ہے مثال کے طور پر ؛

• بے چینی ، پریشانی اور جزباتی ہو جانا

• بات بات پر غصہ آنا ، اور کسی بھی بات کو برداشت نہ کر سکنا

• کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی ، بار بار بھوک لگنا یا پھر میٹھا کھانے کا دل چاہنا

• سونے میں دشواری

• موڈ کا خراب رہنا اور بات بات پر رونا آنا

• جنسی بے رغبتی

2: جسمانی علامات :

پیریڈز سے قبل جسمانی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ لیکن یہ ہر خاتون کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں اور اسی اعتبار سے ان کی شدت میں بھی فرق ہو سکتا ہے

• معدے میں گیس ہو جانا

• پیٹ کے نچلے حصے میں اینٹھن

• چھاتی کا سخت ہونا اور سوج جانا

• جلد پر ایکنی کا ظاہر ہو جانا

• قبض کا ہو جانا

• سر درد

• کمر اور پٹھوں میں درد

• روشنی اور آواز سے حساسیت

• سستی اور بوجھل پن

3: پیریڈز سے قبل کی علامات کب ظاہر ہو سکتی ہیں

عام طور پر ایک نارمل پیریڈز کا سائيکل 28 دن پر مشتمل ہوتا ہے ۔ مگر یہ مختلف افراد میں مختلف ہو سکتا ہے ۔ ہر عورت کے سائيکل کے مکمل ہونے سے 5 دن قبل سے اس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔

4: پیریڈز کی علامات میں آرام حاصل کرنے کے طریقے

عام طور پر اس کی علامات زيادہ شدید نہیں ہوتی ہیں لیکن اگر یہ تکالیف اگر روز مرہ کے فرائض کی ادائگی میں رکاوٹ ڈال رہے ہوں تو اس سے آرام پنچانے کے لیۓ کچھ اقدامات بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں

• معدے میں گیس کے خاتمے کے لیۓ مائع کا استعمال بڑھا دیں ۔ زيادہ سے زيادہ پانی پیئيں اور معدے کے مسائل کے حل کے لیۓ گرین ٹی کا استعمال کریں یا پھر پھلوں کے رس کا استعمال بڑھا دیں

• متوازن غذا جس میں پھل اور سبزيوں کا استعمال کریں اور چکی کے آٹے کا استعمال کریں

• زيادہ نمک اور چینی کے استعمال کو کم کر دیں

• موڈ سوئنگ اور درد سے آرام حاصل کرنے کے لیۓ وٹامن ، فولک ایسڈ اور کیلشیم سپلیمنٹ کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کریں

• غذا ، دھوپ اور دیگر سپلیمنٹ کا استعمال وٹامن ڈی کے حصول کے لیۓ کیا جاۓ

• بھرپور نیند لیں جو کم از کم نو گھنٹوں تک ایک دن میں ہونی چاہیۓ

• ورزش کریں اور خود کو تھوڑا وقت دیں جب ریلیکس ہو سکیں

وقت سے پہلے ظاہر ہونے والی یہ علامات درحقیقت جسم اور ذہن کو وقت سے پہلے پیریڈز کے لیۓ جسم کو تیار کرتی ہے اگر ان کی شدت کم ہو تو عام گھریلو طریقوں سے اس میں آرام حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم شدت زيادہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹرسے رجوع کرنا بہتر ثابت ہو سکتا ہے

You May Also Like :
مزید

Periods Shuru Hone Se Pehle Ki Nishaniyan

Periods Shuru Hone Se Pehle Ki Nishaniyan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Periods Shuru Hone Se Pehle Ki Nishaniyan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.