کتنے ہی پیاز کاٹ لیں ، مگراب آنسو نہیں آئیں گے۔۔پیاز کاٹنے سے پہلے یہ طریقے آزمالیں گی تو کبھی آنکھوں سے آنسو نہیں بہیں گے!

image

اکثر خواتین کو شکایت ہوتی ہے کہ جب بھی وہ پیاز کاٹنے کیلئے بیٹھتی ہیں ، ان کے آنسو بہنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ یہ حقیقت ہے کہ کچھ پیاز اتنے تیز ہوتے ہیں کہ انہیں کاٹنے کے دوران ہی آنکھوں سے سیلابی ریلے کی طرح پانی بہنا شروع ہوجاتا ہے اور اس وقت تک جاری رہتاہے جب تک کہ پیاز کاٹنے کا عمل رُک نہ جائے۔

چونکہ ہمارے یہاں جتنے پکوان پکائے جاتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر پکوان میں پیاز کو شامل کرنا ضروری ہوتاہے ، لہذا پیاز کی کٹنگ تو ہمارے یہاں کے اکثر گھرانوں میں تقریباً روز ہی ہوتی ہے۔چونکہ پیاز میں سلفر کمپاؤنڈ موجود ہوتا ہے ، اس کی وجہ سے پیاز میں ایک تیزی سی ہوتی ہے ، جو آنکھوں میں آنسو لانے کا سبب بن رہی ہوتی ہے۔

اس مضمون میں پیاز کاٹنے سے قبل کچھ طریقے آزمانے کے بارے میں بتایا جارہاہے جن میں سے کوئی طریقہ آزمالیا جائے تو پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو نہیں بہیں گے۔

پیاز کا اوپر، نیچے والا حصہ کاٹ لیں :

سب سے پہلے تو پیاز کا اوپراور نیچے والا حصہ تھوڑا تھوڑا کاٹ لیں ۔ کیونکہ ان حصوں پر سلفر کمپاؤنڈ کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے ، کیونکہ یہ جڑ کے قریب ہوتے ہیں ۔

مائیکروویواوون میں رکھ دیں :

پیاز کو 45سیکنڈز کیلئے مائیکرو ویو اوون میں رکھ دیں اور اوون چلادیں ۔اس کے بعد پیاز کو نکال لیں ، تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے تو کاٹ لیں ۔اوون میں پیاز گرم کرنے کی وجہ سے اس میں موجود سلفر کمپاؤنڈاور کیمیکلز کا اثر کم ہوجاتاہے ، جس سے پیاز کاٹتے ہوئے آنسو نہیں نکلتے۔

ریفریجریٹر میں رکھ دیں:

اگر کسی دن دعوت ہے اوربہت سی ڈشز بنانے کیلئے بہت سارے پیاز کاٹنے ہیں تو پھر ان تمام پیاز کو30منٹ کیلئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ، اگر زیادہ وقت نہیں ہے تو پھر فریزر میں 10منٹ کیلئے رکھ دیں اور پھر پیاز کاٹتے وقت جادو خود دیکھیں۔

پانی کا پیالہ:

کسی بڑے پیالے میں پانی بھرلیں اور اسی میں ہاتھ ڈال کر پیاز کاٹتی رہیں ، اس طرح پیاز کاٹنے سے بھی آنسو نہیں آتے۔

پنکھا چلائیں: :

کچن کاؤنٹر کے پاس پنکھا موجود ہے تو پہلے اسے چلائیں اور پھر پیاز کاٹنے بیٹھیں ، اس سے بھی فرق پڑتا ہے ۔

موم بتی جلائیں:

کچھ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ جس جگہ پیاز کاٹنے کیلئے بیٹھیں ، وہاں ایک موم بتی جلالیں ، اس سے بھی پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو نہیں آئیں گے۔

بریڈ سلائس:

جب بھی پیاز کاٹنے بیٹھیں تو دونوں ہونٹوں کے درمیان ایک بریڈ کا سلائس رکھ لیں اور پھر پیاز کاٹ لیں ۔

چوپر کا استعمال ::

ان سب نسخوں کو جو نا آزمانا چاہیں ، انہیں چاہئے کہ وہ پیاز کاٹنے کیلئے ہینڈ چوپر یا مشین والے چوپر کا انتخاب کریں ، سیکنڈز میں پیاز چوپ ہوجائیں گے اور آنسووں کو بہنے کا بہانہ اور موقع بھی نہیں ملے گا۔

You May Also Like :
مزید

Pyaz Katne Ke Waqt Aansu Ko Rokne Ka Tarika

Pyaz Katne Ke Waqt Aansu Ko Rokne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Pyaz Katne Ke Waqt Aansu Ko Rokne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.