بچے کی پیدائش کے بعد خواتین میں بہت سی جسمانی تبدیلیاں آتی ہیں جن میں سے ایک سب سے بڑی مشکل خواتین کے لئے اسٹریچ مارکس کو ختم کرنا ہوتا ہے مگر اب یہ مشکل ہو گی آسان کیونکہ ہم لائے ہیں خواتین کے لئے ایک ایسی ٹپ جس سے آپ کی یہ مشکل ہو جائے گی آسان۔
حمل کے دوران جلد کا کھچنا اور ڈیلیوری کے بعد اسٹریچ مارکس اور ڈھیلی جلد ایک عام مسئلہ ہے جس کے لئے اگر تھوڑا سا خیال اچھی ڈائیٹ اور جلد کا مسلسل خیال رکھنے سے یہ مسئلہ با آسانی دور ہو سکتا ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد اسٹریچ مارکس دور کرنے کے طریقے
• سب سے زیادہ ضروری ہے کہ آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں اچھی غذا کا استعمال کریں۔
• اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں کیونکہ جلد کے مسائل کو دور کرنے کے لئے پانی کی کمی کو دور کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔
• پیٹ پر سے اسٹریچ مارکس کو دور کرنے کے لئے پیٹ پر اچھی طرح تازہ ایلوویرا جیل لگائیں۔
• کھوپرے کا تیل نشانات کو دور کرنے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے کھوپرے کے تیل کو نیم گرم کر کے اس سے پیٹ کی مالش کریں اس سے اسٹریچ مارکس جلدی دور ہوں گے۔
• اس کے علاوہ کھیرے اور لیموں کا ڈیٹاکس واٹر بنا کر روزانہ پابندی سے اسے استعمال کریں اس سے جلد اچھی ہوگی اور بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے جلد کے مسائل دور ہوں گے۔
• کیسٹر آئل کو کئی جلدی مسائل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ چھائیاں، داغ اور ایکنی وغیرہ، اسے اسٹریچ مارکس دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، کیسٹر آئل کی تھوڑی سی مقدار اسٹریچ مارکس پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں،پانچ سے دس منٹ مساج کرنے کے بعد جگہ کو کسی ململ کے کپڑے سے باندھ دیں اور گرم پانی سے سکائی کریں، اس عمل کو ایک مہینے تک جاری رکھیں۔
• لیموں کا تازہ عرق نکال کر اسٹریچ مارکس پر ہلکے ہاتھ سے ملیں، دس منٹ تک سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں، پھر کنکنے پانی سے جلد صاف کر لیں۔