جسم میں کھچاؤ ہو یا کان کی تکلیف سب کا علاج کچن میں موجود چند اجزاؤں سے۔۔ جانیئے ثابت دھنیا استعمال کرنے کے بے شمار فوائد

image

دھنیا ایک خشک بیج ہے جو چھوٹے چھوٹے گیندوں کی طرح گول ہوتے ہیں۔ وہ کھانے کے ذائقہ کے طور پر اور مسالا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ بیج سالن، کڑی پاؤڈر، اچار، سوپ اور دوسرے مختلف کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ دھنیا کے بیج خشک یا پیس کر استعمال ہوتے ہیں۔ کھانوں میں ڈالنے کے علاوہ ثابت دھنیا گھریلو علاج کے لیئے بھی بہت مفید ہے، یہ اکثر پیٹ سے متعلق بیماریوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے کیونکہ دھنیا ہاضمے کو آسان بنانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ واقعی ایک سُپر سِیڈ ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال صحت کے لیے مختلف فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔

ثابت دھنیئے کے ویسے تو بے شمار فوائد ہیں جن میں سے کچھ کے بارے میں ڈاکٹر بلقیس نے بھی بتایا ہے، جانتے ہیں وہ ثابت دھنیا کن چیزوں یا مسائل کیلیئے تجویز کرتی ہیں۔

جسم میں کھچاؤ:

اگر آپکے جسم میں درد ہو یا کہیں بھی کھچاؤ محسوس ہو جیسے کہ پٹھوں میں یا آنکھوں اور سر میں، اسکے علاوہ اگر آپکی نس پہ نس چڑھ جائے تو اس کے لیئے سب سے مفید ہے ثابت دھنیا۔ اب اسے استعمال کیسے کریں تو آپکو کرنا یہ ہے کہ ایک کپ ابلتے ہوئے دودھ میں ایک چمچ دھنیا ڈالنا ہے اور دو منٹ پکانے کے بعد اسے اتار لینا ہے، اب اس دودھ کو چھان کر پی لیں۔ اس سے آپکے جسم کا درد اور کھچاؤ ٹھیک ہوجائے گا۔

یو ٹی آئی (پیشاب میں جلن یا گردوں میں درد ہونا):

یو ٹی آئی خواتین میں ہونے والی عام بیماری ہے جس کا علم بہت سی عورتوں کو نہیں ہوتا، اسلیئے جب بھی آپکو پیشاب میں جلن یا درد محسوس ہو، گردے میں تکلیف ہو اسکے لیئے آپکو کرنا یہ ہے کہ، ایک گلاس نیم گرم پانی میں چھ گرام کُٹا ہوا ثابت دھنیا، سفید سَندل کا بُرادہ چھ گرام (یہ پنساری کی دکان سے مل جاتا ہے)، آملہ پاؤڈر چھ گرام، ان تینون چیزوں کو پانی میں ملا کر رات بھر کیلیئے رکھ دیں اور صبح میں اسے چھان کر پی لیں۔ اس پانی کا ایک سے دو چمچ آپ تین سال سے بڑے بچوں کو بھی دے سکتے ہیں اگر انھیں یہ تکلیف ہو تو۔ یہ ڈرنک تین سے چار دن پینے سے ہی فرق محسوس ہوگا۔

کان میں درد رہنا یا کم سنائی دینا:

اگر آپکو کم سنائی دیتا ہے یا کان میں پریشر آتا ہے جسکی وجہ سے آنکھیں کمزور اور سر میں درد ہوتا ہے تو اس کے لیئے سب سے اچھا نسخہ یہ ہے کہ ایک پتیلی میں دو سو پچاس ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں پانچ گرام خشک لیونڈر فلاور ڈالیں، اسکے بعد تین عدد کالی مرچ اور پانچ گرام ثابت دھنیا کو ہلکا سا کُوٹ کر یہ بھی پانی میں شامل کریں اور اسے اچھے سے اتنا ابال لیں کہ پانی دو کپ رہ جائے، اب ایک کپ میں مِسری کا ایک ٹکڑا ڈال کر اس پانی کو چھان کے کپ میں نکال لیں۔ اس پانی کے پینے سے آپکو بہت فرق پڑے گا۔

You May Also Like :
مزید

Sabut Dhaniya Ke Fayde By Dr Bilquis

Sabut Dhaniya Ke Fayde By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sabut Dhaniya Ke Fayde By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.