سیب کے انسانی صحت پر اثرات ، تہلکہ خیز انکشاف

image

سیب کے انسانی صحت پر اثرات ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکا کے طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ ایک سیب اور چند اسٹرابیری کھانے والا شخص عمر رسیدہ ہونے کے باوجود بوڑھا نہیں ہوتا۔ویسے تو ایک معقولہ مشہور ہے کہ ’روزانہ ایک سیب کھانے والے افراد ڈاکٹرز سے دور رہتے ہیں‘ کیونکہ اس پھل میں موجود قدرتی وٹامنز اور پروٹین انسان کو صحت مند رکھتے ہیں۔یونیورسٹی آف منی سوٹا کے ماہرین نے سیب کھانے کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بعض پھل بالخصوص سیب اور اسٹرابیری میں سینولائٹکس نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو بڑھاپے کو روکنے میں بہت معاون ہے۔تحقیق کے دوران فِسٹائن کیمیکل کا چوہوں پر تجربہ کیا گیا جس کے بعد نہ صرف اُن کی صحت بہتر ہوئی بلکہ عمر بھی بڑھی۔تحقیقاتی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دونوں پھلوں میں موجود قدرتی کیمیکل انسان کے خلیات کو مضبوط بناتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ بننے والے سیلز سینیسنٹ کو تباہ کردیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دن کے کسی بھی حصے میں روزانہ ایک سیب اور چند اسٹرابیریز کھانے سے انسان کی جسمانی صحت برقرار رہتی ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ اُسے بڑھتی عمر کے باوجود جوانی کے احساس سے ملتا ہے۔تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادھیڑ عمری کے بعد انسانی جسم میں بننے والے خلیات تقسیم نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے انسان کا دفاعی نظام (قوت مدافعت) کمزور ہوجاتا ہے اور پھر انسان پر بڑھاپے کے اثرات نمودار ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سینولائٹکس کیمیکل کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے ایک مشہور فِسٹائن ہے، یہ قسم پھلوں کے علاوہ سبزیوں جیسے پیاز اور کھیرے میں بھی پائی جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید