اقصی کوثر پاکستان کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر بن گئیں

image
اقصی کوثرنے پاکستان کی پہلی خاتون گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔پاکستان کی اقصی کوثرملک پہلی خاتون گوگل ڈویلپر ایکسپرٹ بن گئی ہیں۔ اقصی کوثر نے پاکستانی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مہارت رکھنے والی اقصی نے یہ اعزاز گوگل کے لیے مشین لرننگ نامی ایک پروگرام تیار کرنے پر حاصل کیا ہے۔ پروگرام سے سائنسی طور پرکمپیوٹر بغیر ہدایات لیے مخصوص کام انجام دے سکتا ہے۔

اقصی کوثرنے کہا کہ جس کمپنی میں وہ کام کررہی ہیں، وہاں سے انہیں گوگل ڈویلیپرکی ماہربننے میں بہت مدد ملی ہے جب کہ انہوں نے دیگرخواتین کوبھی اس میدان میں آنے کا مشورہ دیا جس وہ اپنے ملک کا نام مزید روشن کرسکتی ہیں۔

News Source: Neo News

You May Also Like :
مزید