آرمی چیف نےکینسرمیں مبتلا2 لڑکیوں کی خواہش پوری کردی  

 

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کینسر میں مبتلا 2 لڑکیوں کی خواہش پوری کردی، بچیوں نے سپاہی بننے کی خواہش کی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کےمطابق، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 2 لڑکیوں کے سپاہی بننے کے دیرینہ خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق،13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ روبا رفیق نے پاک آرمی میں سپاہی بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کورکمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے مل کر ان کی خواہش پوری کی ۔ جویریہ اور روبا نے فوجی وردیاں پہن کر یادگار شہداء پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی 13سالہ جویریہ عالم اور 15سالہ روبا رفیق کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے۔
News Source : AAJ NEWS

YOU MAY ALSO LIKE :