برطانوی اخبار نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ سے معافی مانگ لی

image

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ سے برطانوی اخبار دی ڈیلی ٹیلی گراف نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی ڈیلی ٹیلی گراف نے گزشتہ ہفتے چھپنے والے ایک مضمون پر ملانیا ٹرمپ سے غیر مشروط معافی مانگی ہے اور اُن کو ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے،ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ اُن کے میگزین میں شائع ہونے والے کالم مسٹری آف ملانیا میں متعدد دعوے غلط تھے،اس کالم میں لکھا گیا تھا کہ امریکی خاتونِ اول کا ماڈلنگ کیئرئیر اپنے شوہر سے ملنے سے پہلے بڑی مشکل میں تھا اور یہ بھی کہ وہ امریکی انتخابات کی رات کو روئی تھیں۔ اخبار نے تسلیم کیا کہ اُن کو یہ باتیں نہیں چھاپنی چاہیےتھیں اور مزید یہ بھی کہا کہ وہ ملانیا ٹرمپ کی جانب سے اخبار پر کیے گئے مقدمے کے اخراجات بھی ادا کریں گے، معافی میں اخبار نے یہ اقرار کیا کہ ملانیا اپنے شوہر سے ملنے سے پہلے ایک کامیاب پیشہ ور ماڈل تھیں جنہیں اپنے بل بوتے پر اپنے شوہر کی مدد کے بغیر کام ملا۔ ٹیلی گراف نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اُن کا ملانیا ٹرمپ کے والد، والدہ اور بہن کے بارے میں وہ بیان غلط تھا جس کے مطابق وہ 2005 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت والی عمارتوں میں رہائش کے لیے نیویارک آئے تھے۔

You May Also Like :
مزید