زندگی بھر ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا، مجھے دنیا میں اکیلا چھوڑ کر کیوں مرگئی؟ شوہر بیوی کی موت کے 2 دن بعد ہی چل بسا

image

میاں بیوی کا رشتہ ایک مضبوط ترین رشتہ ہے۔ جس کی کئی واضح مثالیں اس دنیا میں موجود ہیں۔ حال ہی میں امریکہ کے گریگ ایبٹ کا اسکول میں حملہ ہوا تھا جس میں 19 بچوں سمیت ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئی تھی۔ خاتون ٹیچر جس کا نام ارما گارسیا تھا، ان کی شادی کو 24 سال ہوگئے تھے۔ ان کے شوہر جو گارسیا اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے تھے۔ بیوی کی خوفناک حادثے میں موت ہوئی تو شوہر صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے مرگئے۔

ارما اور جو پچھلے 24 سال سے شادی شدہ تھے اور ان کے 4 بچے ہیں۔ اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق جب پولیس کے افسران ارما گارسیا کی لاش کے قریب پہنچے تو انھوں نے اپنی آخری سانسوں تک بچوں کو اپنے بازوؤں میں چھپایا ہوا تھا۔ وہ بچوں سے بہت محبت کرتی تھیں۔ اسکول میں 19 سالہ لڑکے نے فائرنگ کردی تھی سج کے نتیجے میں خاتون ٹیچر سمیت 19 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ارما کے شوہر جو گارسیا ہر وقت اپنی بیوی کے ساتھ رہتے تھے، دونوں نے 24 سالہ ازدواجی زندگی کامیاب اور بہتر طور پر گزاری۔ یہ دونوں بچپن سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، لیکن بیوی کی اچانک موت سے جو کی طبیعت پر گہرا اثر پڑا۔ اس کے بچوں کے مطابق والد بس یہی کہتے رہتے تھے کہ ارما تم کہاں ہو، میرے پاس آ جاؤ، تم نے مجھ سے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ لیکن جو صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

You May Also Like :
مزید