میں آپ سے شادی نہیں کروں گی ۔۔ معروف بزنس مین نے شادی سے انکار پر لڑکی کو شرمناک سزا دے دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

فیصل آباد میں ایک ایسا شرمناک واقعہ پیش آیا جو نہ صرف انسانیت کی تذلیل ہے بلکہ اپنی رائے کا اظہار کرنے کی بھی۔ میڈیکل کی طالبہ نے معروف بزنس مین محمد دانش شیخ کو شادی سے انکار کیا تو اس کی جانب سے ظلم و تشدد کی انتہا کردی گئی۔ لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیکل کی طالبہ کی بھنویں اور بال کاٹ کر اس کو جوتے چاٹنے پر مجبور کیا گیا اور زور زور سے تھپڑ بھی مارے گئے۔ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے معروف بزنس مین اور اس کے ساتھی شریک 6 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ متاثرہ طالبہ کا وزیراعلی پنجاب و آئی جی پنجاب سمیت آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے ایک خاتون مرکزی ملزم کی بیٹی اور ایک ملازمہ ہے۔ ملزمان کے خلاف درج کئے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے لڑکی کے گھر میں گھس کر اُسے تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فونز، نقد رقم اور سونے کے زیورات چھین لیے اور بعد میں اُسے اور اُس کے ایک بھائی کو اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئے جہاں ان کو مزید تشدد کا نشانہ بنا کر لڑکی سے جوتیاں بھی چٹوائیں۔

You May Also Like :
مزید