فن لینڈ کی وزیراعظم کا ملازمین کیلئے بڑا تحفہ

image
فن لینڈ کی وزیراعظم نےملازمین کو ہفتے میں صرف چار روز کام اور تین دن آرام دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی کم عمر ترین فن لینڈ کی 34 سالہ سنا مرین وزیرِ اعظم نے ملاازمین کے لئے دریا دلی دیکھا دی،ملازمین کو ہفتے میں صرف چار روز کام اور تین دن آرام دینے کا فیصلہ کر لیا ،اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کے ڈیوٹی آورز بھی دو گھنٹے کم کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ فن لینڈ میں ملازمین اس وقت ہفتے کے 7 دنوں میں سے 5 دن روزانہ 8 گھنٹے کے حساب سےکام کرتے ہیں، وزیراعظم سنا مرین نے ملازمین کا خیال کرتے ہوئے ڈیوٹی کا وقت 2 گھنٹے کم اور ہفتے میں 5 کی بجائے4 دن کام کرنے کاپرپوزل پیش کیا گیا۔

News Source: 24 News

You May Also Like :
مزید