حجاب پہلے کھیل بعد میں، فٹبال میچ میں حیران کن واقعہ  

اردن کی خواتين کے فٹبال ميچ کے دوران اتحاد کا ايسا مظاہرہ ہوا کہ سوشل ميڈيا پر وائرل ہوگيا، کھيل کے دوران خاتون کا حجاب اُتر گيا تو ديگر کھلاڑيوں نے اسے چھپا کر حجاب درست کرنے کا موقع دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن فٹبال ايسو سی ايشن فائنل وومين ليگ کے ميچ ميں ایک ٹيم کی کھلاڑی گول کے قريب پہنچيں، تو مخالف ٹيم کی کھلاڑی کا حجاب اُتر گيا، جيسے ہی خاتون کا اسکارف ہٹا، کھلاڑيوں نے اس کے گرد دائرہ بناليا اور جب تک خاتون نے حجاب ٹھيک نہ کرليا اسے گھیرے رکھا۔

ای ایس پی این کی جانب سے ٹویٹر پر يہ کلپ 2 ہفتے قبل جاری کی گئی، جس کے بعد ویڈیو سوشل ميڈيا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے ديکھا اور تبصرے بھی کئے۔

News Source : Samaa News

YOU MAY ALSO LIKE :