میرے بچے کو دورے پڑتے ہیں، اس کی دوائیں بھی نہیں مل رہیں، کیا بچوں کو بھوکا مار دوں؟ مہنگائی سے تنگ ماں کی دہائی، ویڈیو وائرل

image

کراچی کی رہائشی رابعہ فائق نامی خاتون کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں کہتی ہیں کہ: " کھانے پینے کی اشیاء انتہائی مہنگی ہوگئی ہیں کہ اب دسترس سے دور ہوچکی ہیں میں کیسے گزارا کروں؟ اس مہنگائی میں گھر کا کرایہ دیں، بجلی کے بھاری بڑے بڑے ہزاروں کے بل ادا کریں، بچوں کے دودھ اور دوائیں لیں، بچوں کو کھلائیں یا بھوکا مار دیں؟ خاتون نے آنکھوں میں آنسو لیے کہا کہ میرے دو بچے ہیں جس میں سے ایک کو فٹس پڑے ہیں اور 4 ماہ میں اس کی دوا کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے، اب میں وہ دوا بھی نہ دوں؟ "

رابعہ نے کہا کہ: حکومت نےغریبوں کو ما رہی دیا ہے، حکمرانوں کیا تم لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے؟

You May Also Like :
مزید