خواتین ڈرائیور دراصل مردوں سے بہتر ہیں

image
خواتین ڈرائیور مردوں سے بہتر ہے اور یہ کسی سے کم نہیں ہے عام طور پر خواتین کو ڈرائیورنگ کے حوالے سے نا اہل سمجا جاتا تھا مگر ایسا ہر گز نہیں ہے۔ خواتین کو کئی دہائیوں تک ظالمانہ لطیفے برداشت کرنا پڑے ہیں کیونکہ مردوں کو بڑے پیمانے پراسٹیئرنگ وہیل کے پیچھے زیادہ قابل سمجھا جاتا ہے لیکن ایک نئی تحقیق نے اس دقیانوسی سوچ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

یہ قیاس اس وجہ سے کیا گیا تھا کے لوگوں کا ماننا تھا کے خواتین ڈرائیوردورانِ ڈرائیونگ دھیان کبھی میک اپ ٹھیک کرنے میں لگاتی تو کبھی آئینے کو دیکھنے میں مشغول رہتی تو کبھی فون کالز پر مصروف ہو جاتی ۔

لیکن یہ بات ہر خواتین ڈرائیورکے لئے درست نہیں ہیں اور متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین جب گاڑی چلاتی ہیں تو مردوں سے زیادہ دھیان سے ڈرائیونگ کرتی ہیں۔

سعودی عرب:تاریخ میں پہلی خواتین کی ریسلنگیاد رہے کہ یہ تحقیق انشورنس موازنہ ویب سائٹ کنفیوزڈ ڈاٹ کام کے ذریعہ کی گئی تھی جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ 2018 میں انگلینڈ یا ویلز میں گاڑی چلاتے ہوئے قانون توڑنے پر 539،000 افراد کو سزا سنائی گئی تھی۔

ان 539،000 افراد میں سے ، حیرت انگیز 79٪ قانون شکنی کرنے والے مردوں کی شرح شامل تھی جوخواتین کی تعداد سے کئی گنا زیادہ تھی۔

دوسری جانب مردوں میں موٹرسائیکلنگ کے حوالے سے بھی زیادہ جرائم کاامکان پایا جاتا ہے اورمردوں کی تیزرفتاری کی وجہ سے ایک چوتھائی جرائم درج کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ریسرچ سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ نشے میں ڈرائیونگ کے جرم میں سزا یافتہ ہونے کے امکان مردوں میں دیکھے جاتے ہیں۔

اس سے قبل بھی ہر سرگرمی میں خواتین کو پیش پیش دیکھا ہے خواتین ہمیشہ سے ہر فیلڈ میں کامیابی حاصل کرنےمیں کامیاب رہی ہیں چاہے وہ ڈرائیونگ ہو ریسلینگ ہو یا کھیل کا کوئی میدان خواتین نے ہر جگہ اپنا لوحہ منوانے میں کامیاب رہی ہے۔

News Source : Bol News

You May Also Like :
مزید