خواتین کے تحفظ اور حقوق کیلئے عورت ایپ تیار

image
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے عورت ایپ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔

سندھ کی صوبائی وزیر برائے حقوق نسواں سید شہلا رضا کے مطابق خواتین پر گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے عورت ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ اس موبائل ایپ کے ذریعے خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے میں مدد ملے گی اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے ہیلپ لائن ون زیرو نائن فور بھی متعارف کرادی گئی ہے۔

ایپ سے متعلق وزیر برائے حقوق نسواں کا کہنا تھا کہ یہ موبائل ایپ استعمال میں نہایت آسان ہے۔ اس ایپ سے متعلق کل 16 حفاظتی سیل پورے سندھ میں کام کر رہے ہیں۔ اس ایپ کو اپ ویب سائٹ کے ذریعے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

News source : samaa

You May Also Like :
مزید